نسبت کے صدقے او لاد عطا ہو گٗی

ظاہری طورپر بزرگ تشریف لائے ،چائے پی اوربیٹاپیداہونے کی خوشخبری دی اور نشانی بھی عطا فرمائی

محمد اختر صاحب (غلام محمد آباد ،فیصل آباد )بیان کرتے ہیں کہ میرے مرشد پر مجھ پر بہت زیادہ کرم ہے ۔میرے اولاد نہیں تھی مرشد کے صدقے اللہ نے اولاد کی امید پید اکردی ،میرے بیٹے کی پیدائش سے پہلے ہی ایک بزرگ ملتان شریف (بابا مستان علی صاحب ) میرے گھرتشریف لائے اور آکرفرماتے ہیں کہ ہم نےآپ سے چائے پینی ہے۔میں نے اسے چائے پلائی ۔اس کے بعد انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کی شادی ہوئی ہوئی ہے میں نے کہا کہ ہاں جی۔انہوں نے اپنے ہاتھ پر اپنے ہی دانتوں سے ہلکا ساکٹ لگایا اورفرمایا کہ آپ کے گھر میں بیٹا ہوگا اس کے ہاتھ پر یہیں پر ایسا ہی کٹ کانشان ہوگا۔جب میرے بیٹا پیدا ہوا تو ہم نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ پر وہی کٹ کانشان تھا جوبابامستان علی صاحب نے بتایا تھا۔میرا بیٹا ماشاء اللہ اب کافی بڑا ہوگیا ہے اس کے ہاتھ پروہ نشان اب بھی ہے۔یہ سب میرے مرشد کے صدقے ہواکہ مست مجذوب اولیاء کرام بھی ہمیں نواز رہے ہیں۔کافی عرصہ بعد بابا مستان علی صاحب مجھے دوبارہ ملے توانہوں نے پوچھا کہ اولاد ہوئی تو میں نے عرض کی جی سرکار! اللہ پاک نے بیٹا عطا فرمایا ہے ،تو انہوں نے مزید پوچھا کہ اس کے نشان ہے؟ میں نے عرض کی کہ جی سرکار! اس کے وہی نشان ہے جوآپ نے بتایا تھا۔پھر میں نے عرض کی کہ سرکار میں مرید ہوچکاہوں ،انہوں نے فرمایا کہ کہاں پر ؟میں نے عرض کی کہ صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب کے دست حق پر بیعت ہواہوں ،تو بابا مستان علی صاحب فرماتے ہیں کہ آپ نے بہت اچھا کیا ’’وہ تو بہت بڑی سرکار ہیں وہ ہمارے بھی شہنشاہ ہیں

بے اولاد کا صاحب اولاد ہونا  روحانی وباطنی طورپردستگیری فرمانا  

بے اولادصاحب اولاد ہو گئے

میرے آقا و مولا مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارنے مجھے اپنی زیارت پاک سے بھی نوازااورمجھے اولادکی خوشخبری بھی عطا فرمائی ،اب الحمد اللّٰہ !میں صاحب اولادہوگیاہوں۔

گوجرانوالہ کی تاریخ میں ایک اور بڑی کرم نوازی

میری چار بیٹیاں پہلے ہی تھیں اور تب آٹھویں مہینے میں جب الٹر سائونڈ کروایا تو رپورٹ میں پھر بیٹی ہی آئی۔ تو قبلہ صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے دعا فرما دی۔ جب ڈلیوری ہوئی تو پیر و مرشد کی دعا سے بیٹا پیدا ہوا۔