تین سالہ مسئلہ حل ہوگیا 

سید معین نقشبندی ولد سید تاج الدین (کریم نگر انڈیا) بتاتے ہیں کہ ہماری شادی کو تین سال گزر گئے مگر بچے کی کوئی امید پیدا نہ ہوئی۔ میں نے مختلف درگاہوں اور آستانوں پر منتیں بھی مانی اور روحانی و ڈاکٹری علاج بھی کروایا مگر کوئی امید نظر نہ آئی۔ اس مسئلے کی وجہ سے میں ہر وقت بہت پریشان رہتا تھا اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں یہ دعائیں مانگتا تھا کہ یااللہ مجھے میرے اس مسئلہ کا حل بتا دے۔ چنانچہ ایک دن میرے ہمسائیہ جو کہ قبلہ لاثانی سرکار صاحب کے دستِ حق پر بیعت ہیں انہوں نے مجھے قبلہ لاثانی سرکار صاحب کے فیوض و برکات کے متعلق بتایا اور کہا کہ آپ اپنے مسئلے کے سلسلہ میں انڈیا میں امیر حلقہ محمد عمران خان نقشبندی سے ملیں جنہیں دم کی بھی اجازت ہے، انشاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اس کے بعد میں اور میری اہلیہ محمد عمران خان نقشبندی سے ملے۔ انہوں نے دم کیا اور چند وظائف پڑھنے کیلئے دیا۔ چنانچہ ہم نے وہ وظائف باقاعدگی سے کیا۔ تو چند دنوں بعد ہی میری بیوی امید سے ہوگئی۔ میں اس کرم پر بہت حیران ہوا اور ہمارا سب گھرانہ قبلہ پیر و مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے دستِ حق پر بیعت ہوگیا۔

بے اولاد کا صاحب اولاد ہونا  

بے اولادصاحب اولاد ہو گئے

میرے آقا و مولا مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارنے مجھے اپنی زیارت پاک سے بھی نوازااورمجھے اولادکی خوشخبری بھی عطا فرمائی ،اب الحمد اللّٰہ !میں صاحب اولادہوگیاہوں۔