بیٹا پیدا ہوا 

محمد ندیم نقشبندی (بلاک 25سرگودھا سٹی) بیان کرتے ہیں کہ میری پہلے تین بیٹیاں تھیں۔ میری بیوی جب دوبارہ امید سے ہوئی تو پھر میں نے آستانہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ حاضر ہو کر قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعرف لاثانی سرکار صاحب کی بارگاہ میں عرض کی۔حضور میری پہلے تین بیٹیاں ہیں دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بیٹا عطا فرمائے۔آپ نے خاص کرم فرماتے ہوئے دعا کی اور مجھے تسلی دی کہ انشاء اللہ اس مرتبہ اللہ تعالیٰ ضرور کرم فرمائے گا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور مرشد پاک کی دعا سے میرے گھر بیٹا پیدا ہوا۔میں نے آستانہ عالیہ پر جو منت درج کروائی تھی وہ میں نے ادا کر دی ہے ۔بے شک میرے پیر و مرشد کی دعا سے دل کی مرادیں پوری ہوتی ہیں ۔
جیڑا در اُتے آوے سنہڑا سینے نال لاوے
منہ منگیاں مراداں میرے پیر کولوں پاوے

بے اولاد کا صاحب اولاد ہونا  

بے اولادصاحب اولاد ہو گئے

میرے آقا و مولا مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارنے مجھے اپنی زیارت پاک سے بھی نوازااورمجھے اولادکی خوشخبری بھی عطا فرمائی ،اب الحمد اللّٰہ !میں صاحب اولادہوگیاہوں۔