اولادِ نرینہ عطا ہوئی

 مسز نواز بات (فیصل آباد) بتاتی ہیں کہ میری دو بیٹیاں تھیں اللہ نے پھر تیسری مرتبہ رحمت کی تو لیڈی ڈاکٹر نے بتایا کہ پھر بیٹی ہے تو ہمیں کسی نے بتایا کہ آپ صوفی مسعود احمدصدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے پاس جائیں، وہ دعا فرمائیں گے تو انشاء اللہ آپ کے بیٹا ہوگا۔ چنانچہ میں نے آستانہ عالیہ حاضر ہو کر قبلہ لاثانی سرکار صاحب سے عرض کی کہ ہمارے عزیز و اقارب کافی مذاق اڑا رہے ہیں۔ میری دو بیٹیاں ہیں اس بار الٹرا ساؤنڈ کروائی تو ڈاکٹر نے پھر بیٹی بتایا ہے۔ آپ سرکار صاحب نے دعا فرمائی اور کہا جاؤ ہم نے آپ کیلئے دعا کی ہے انشاء اللہ اس مرتبہ اللہ تعالیٰ ضرور بیٹا عطا فرمائے گا۔ اسی رات خواب میں میرے خاوند کو قبلہ لاثانی سرکار صاحب کی زیارت ہوئی۔ قبلہ لاثانی د سرکار صاحب نے مٹھائی کا ڈبہ انہیں دیا اور فرمایا کہ انشاء اللہ آپ کے ہاں اس مرتبہ بیٹا پیدا ہوگا جب ہم نے پھر الٹراساؤنڈ کروایا تو انہوں نے بیٹا بتایا اس کے بعد صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کی دعا سے میرے گھر بیٹا ہی پیدا ہوا ۔ 

بے اولاد کا صاحب اولاد ہونا  

بے اولادصاحب اولاد ہو گئے

میرے آقا و مولا مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارنے مجھے اپنی زیارت پاک سے بھی نوازااورمجھے اولادکی خوشخبری بھی عطا فرمائی ،اب الحمد اللّٰہ !میں صاحب اولادہوگیاہوں۔