بے اولادصاحب اولاد ہو گئے

میرے آقا و مولا مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارنے مجھے اپنی زیارت پاک سے بھی نوازااورمجھے اولادکی خوشخبری بھی عطا فرمائی ،اب الحمد اللّٰہ !میں صاحب اولادہوگیاہوں۔

انجینئرسید معین الدین نقشبندی (کریم نگر، تلنگانہ انڈیا)بتاتے ہیں کہ تین سال سے اولاد کی نعمت سے محروم تھا، کئی درگاہوں پر گیا اور ماہر ڈاکٹرز سے علاج معالجہ بھی کرایا،مگر اولاد کی نعمت سے محروم تھا، صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے فیوض وبرکات کاپتہ چلا،توان کے اجازت یافتہ مرید انجینئر محمد عمران نقشبندی سے ملاقات کرکے انہیں اپنا مسئلہ بتایا، انہوں نے تسلی دی کہ مرشد پاک کے صدقے کرم ہوجائیگا،انشاء اللّٰہ ۔ ان سے دم اور دعا کروائی، اللّٰہ تعالیٰ نے چند ہی دنوں میں بیٹی کی بشارت عطا فرمادی اورمرشدکریم نے مجھے خواب میں میری بیٹی کی شکل وصورت اورمکمل حلیہ بھی بتادیا،جب بیٹی کی پیدائش ہوئی تو ہم حیران رہ گئے کہ جو حلیہ اورشکل وشبہات ہمارے مرشد کریم نے ہمیں خواب میں دکھایا تھابیٹی بالکل ویسی ہی تھی،ہم نے اللّٰہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکراداکیا کہ اس دورمیں ہمیں کامل مرشد عطا ہوئے ہیں ،میں اورمیری بیوی نے قبلہ عالم،پیر دستگیر حضور صدیقی لاثانی سرکارکے سلسلہ عالیہ میں نسبت (بیعت)کی سعادت بھی حاصل کرلی ہے۔
سید اظہر نقشبندی(سابقہ پولیس انسپکٹر بحرین) بتاتے ہیں کہ میں بھی اولاد کی نعمت سے محروم تھا، دورِحاضرکے عظیم روحانی پیشوامرشدکریم صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارکے روحانی فیوض وبرکات کے چرچے سن کرلاثانی منزل حیدرآباد میں محمد عمران نقشبندی سے ملاقات کرکے انہیں اپنا مسئلہ بتایا ،انہوں نے سلسلہ عالیہ لاثانیہ کی جب شان بتائی تودل کوروحانی سکون ملااور سلسلہ عالیہ کی شان وعظمت سن کرمیں نے بیعت کی سعادت حاصل کی، چند ہی دنوں میں میرے آقا و مولا مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارنے مجھے اپنی زیارت پاک سے بھی نوازااورمجھے اولادکی خوشخبری بھی عطا فرمائی ،اب الحمد اللّٰہ !میں صاحب اولادہوگیاہوں۔

بے اولاد کا صاحب اولاد ہونا