اولاد نرینہ عطا ہوگئی

محمد ابوبکر نقشبندی (بلاک نمبر 13 سرگودھا) بیان کرتے ہیں کہ میرے گھر میں اولاد ہونے والی تھی میری شادی کو ابھی دو ماہ کا عرصہ گزرا تھا۔ قبلہ حضور صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب نے خواب میں اپنی زیارت پاک سے نوازا اور فرمایا کہ ’’ہم آپ کیلئے بیٹی کی دعا کررہے ہیں، آپ کے گھر بیٹی پیدا ہوگی۔ میں نے عرض کی: آپ کا کرم ہے آپ کی بہت مہربانی ہے۔ 
پھر اس خواب کے ٹھیک دو ماہ گزرنے کے بعد قبلہ پیر و مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب نے مجھے خواب میں فرمایا کہ اب ہم نے آپ کیلئے بیٹے کی دعا کی ہے اور اب آپ کے گھر بیٹا پیدا ہوگا۔ اس کے بعد جو لوگ قبلہ لاثانی سرکار صاحب کے ساتھ تشریف لائے تھے انہوں نے مجھے مبارکباد دی اور پھر آپ سرکار تشریف لے گئے۔ 
قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کی دعا کی بدولت میرے گھر میں بیٹے کی پیدائش ہی ہوئی ہے۔ بے شک یہ میرے پیر و مرشد کا ہی کرم ہے۔ 

بے اولاد کا صاحب اولاد ہونا  

بے اولادصاحب اولاد ہو گئے

میرے آقا و مولا مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارنے مجھے اپنی زیارت پاک سے بھی نوازااورمجھے اولادکی خوشخبری بھی عطا فرمائی ،اب الحمد اللّٰہ !میں صاحب اولادہوگیاہوں۔