دم فرماتے ہی پاؤں کی شدید تکلیف سے شفا عطا ہوگئی

خواب میں زیارت پاک سے بھی نوازا اورتکلیف سے نجات بھی عطا فرمائی

حضرت لاثانی سرکار صاحب کے ایک مرید (ماسٹر جی) نے بتایا کہ میرے پاؤں میں کچھ دنوں سے ایک زخم تھا۔ بہت تکلیف ہوتی تھی اور اس درد کی وجہ سے میں چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوگیا۔روحانی طور پر اپنے پیرومرشد سے عرض کی نمازِ عشاء کے بعد وظائف کرتا ہوا سو گیا۔ عالمِ رویا ء میں کیا دیکھتا ہوں کہ میرے قبلہ حضرت لاثانی سرکار صاحب میرے کمرے میں تشریف لائے اور کمرے کے کونے میں رکھی ہوئی کرسی کھینچ کر میری چار پائی کے قریب کر لی اور تشریف فرما ہو گئے۔ میں اپنے آقا کو دیکھ کر ادب سے بیٹھ گیا۔ چار پائی سے اتر نے کی کوشش کی لیکن درد کی شدت کی وجہ سے ایسا نہ کرسکا۔ آپ نے کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا ! ’’ماسٹر جی !کیا پاؤں میں بہت زیادہ تکلیف ہے ؟‘‘میں نے عرض کی !’’جی حضور! ‘‘پھر آپ نے خود ہی فرمایا ! ’’لاؤ دَم کر دیتے ہیں ‘‘
پھر آپ نے دَم فرمایا اور مجھے دعائیں دیتے ہوئے واپس تشریف لے گئے۔ اس کے ساتھ ہی میری آنکھ کھل گئی ۔دیکھا تو فجر کی اذانیں ہورہی تھیں۔ کمرے میں بھینی بھینی خوشبو پھیلی ہوئی تھی اور میرے پاؤں میں درد نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی اور زخم بھی کافی حد تک ٹھیک ہی نظر آتا تھا اور میں یہ دیکھ کر بہت حیران ہوا کہ حقیقت میں بھی وہ کرسی میرے پاس ویسے ہی رکھی تھی اور یوں لگتا تھا کہ واقعی سرکارابھی وہاں سے تشریف لے کر گئے ہیں۔ الحمد للہ! میں آج بھی بالکل ٹھیک ہوں۔

دورونزدیک سے مددفرمانا