بیعت کی سعادت حاصل ہوتے ہی پیار ے آقا ﷺ کی زیارت پاک اوربیٹے کی خوشخبری عطا ہوئی

آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ اقدس سے مرشد پاک کی نظر کرم سے خوشخبریاں عطا ہوئیں

محمد جاوید صاحب (امیر حلقہ مانانوالہ،فیصل آباد )بیان کرتے ہیں کہ قبلہ پیر ومرشد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے دست اقدس پر بیعت کی سعادت حاصل کرنے کے کچھ ہی عرصے بعد مجھے خواب میں آقا ﷺ کی زیارت پاک ہوئی۔ پہلے روضہ انور کی زیارت پاک ہوئی اسکے بعد دیکھا کہ میں روضہ انور کی جالیوں کے قریب کھڑا ہوں اچانک دروازہ کھل جاتاہے۔اندر دیکھتا ہوں تو میرے قبلہ پیرومرشد صدیقی لاثانی سرکار صاحب تشریف فرماہوتے ہیں آپ مجھے اشارے سے اندر آنے کافرماتے ہیں ۔جب میں اندر جاتاہوں تو اس کے بعد قبرانور سے ہمارے آقا ومولا حضور نبی کریم روف الرحیم ﷺ تشریف لاتے ہیں ہر طرف نور ہی نور پھیل جاتاہے اور آتے ہی ارشاد پاک فرماتے ہیں کہ ’’دیکھوجی غلام آیا ،جب یہ مرجائے اس کی قبر میرے قدموں میں بنانا ‘‘۔ ایک اور واقعہ اس طرح ہے کہ جب میری شادی ہوئی تو شادی کے بعد ایک بارپھر میرے آقا ومولا حضور نبی کریم ﷺ نے اپنی زیارت پاک سے نوازا اورکرم فرمایا کہ’’ہم تمہیں بیٹا عطا فرمائیں گے اس کانام زید حسن رکھنا ‘‘سب سے پہلے میرا بیٹا پیداہوا اس کانام میں نے آقا ﷺ کے فرمان مبارک کے مطابق ’’زید حسن ‘‘رکھا ہے۔ یہ سب کرم نوازیاں میرے پیرومرشد صدیقی لاثانی سرکارصاحب کے صدقے ہیں کہ اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے ایسے ایسے انعامات ہورہے ہیں۔

تقدیریں بدل دینا  دل کے خیالات جان لینا