دہشت گردی اور امن سیمینار 20مارچ 2004

20مارچ 2004 بمقام : نثار آڈیٹوریم، پریس کلب لاہور
زیر اہتمام: انٹر نیشنل ہیومن رائٹس ڈیفنس کونسل (یوکے ) خصوصی تعاون: تنظیم مشائخ عظام پاکستان
مہمان خصوصی:صو فی مسعود احمد صدیقی لا ثانی سرکار( امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
مہمانان گرامی : سردار آصف احمد علی (سابق وفاقی وزیرخارجہ)،کامل علی آغا سینیٹر اور مرزا کاشف (چیئرمین قومی تعلیمی اتحاد)و دیگر مشائخ عظام
سیمینار کے مقاصد:سیمینار میں دہشت گردی کی مذمت کی گئی۔ کشمیر،افغانستان ،عراق اور فلسطین سمیت دہشت گردی اور غیر انسانی سلوک کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔صدیقی لاثانی سرکار نے اس موقع پر کہا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ،ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور دنیا پر زور دیا کہ حق اور دہشت گردی میں فرق پیدا کیا جائے۔تقریب میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان سے تعلق رکھنے والے مشائخ عظام کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان اورلاہور پریس کلب کے سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ دنیا پر زور دیا کہ آزادی کی جد و جہد کرنے والوں اور دہشت گردی میں فرق کیا جائے۔

سیمینار ،کانفرنسز،ریلیاں  دہشت گردی  

تکمیلِ پاکستان سیمنار

جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت کو برطرف کرنے والے صدر فاروق لغاری غدار نہ تھے اسی طرح
مشرف کا12اکتوبر والا اقدا م بھی وقت کی ضرورت تھا اور غداری کے زمرے میں نہیںآتا۔صوفی مسعوداحمدصدیقی
بیروزگاری،مہنگائی،دہشت گردی کے باعث پاکستان مسائل میں مبتلا ہوا ، پرویز مشرف کی وجہ سے نہیں۔صاحبزادہ احمد رضا قصوری
صدیقی لاثانی سرکارایسے صاحب اختیار اللہ کے درویش ہیں جوپاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔پیر طریقت احسان الحق معصومی نقشبندی

سیرت النبیﷺ کانفرنس

آقاء کل مختار کل ﷺ کی شان اقدس میں عظیم الشان ’’سیرت النبی ﷺ کانفرنس ‘‘کااہتمام کیاگیا ۔اس عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں آستانہ عالیہ چورہ شریف کی جانب سے زیب آستانہ عالیہ چورہ شریف پیر سید سعادت علی شاہ نے حضرت صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی ستار بندی اور خلافت کا اعلان فرمایا ۔