مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس (ملاوٹ کی وجہ سے تیزی سے پھیلتی ہوئی لاعلاج بیماریاں اورطب نبوی ﷺ کی اہمیت وافادیت)

(ملاوٹ کی وجہ سے تیزی سے پھیلتی ہوئی لاعلاج بیماریاں اورطب نبوی ﷺ کی اہمیت وافادیت)
مورخہ22اگست 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت :حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب(امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
شرکائے اجلاس : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین
اجلاس کا مقصد : حکومتی متعلقہ اداروں اورعوام الناس کو ملاوٹ اوراس کی تباہ کاریوں سے آگاہی دینا کہ ملاوٹ کی وجہ سے کون کونسے مسائل پیداہورہے ہیں اوران سے کیابھیانک نتائج نکل رہے ہیں ۔ملاوٹ مافیا کوسخت سے سخت قانونی سزاؤں کے ذریعے انہیں کیفر کردار تک پہنچانا ۔طب نبویﷺ کی افادیت اوراہمیت سے آگاہی دینا کہ اگر آج بھی ہم اپنے آقاﷺ کی ان تعلیمات پر عمل درآمد کرلیں تو میڈیکل سائنس میں ایک انقلاب آجائے ،اموات کی شرح،بیماریوں کی شرح کم ہوجائے گی ۔معاشرہ بیماری سے نکل کر صحت مندی کی طر ف گامزن ہوجائے گا۔
حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستانآآپ نے کہاکہ ’’ملاوٹ کی وجہ سے تیزی سے پھیلتی ہوئی لاعلاج بیماریوں ‘‘پر فرمان نبوی ﷺکے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملاوٹ کرنیوالا ہم میں سے نہیں ہے (یعنی میری امت سے بھی خارج ہے)اور ایک ایماندار اورصالح تاجر کی شان یہ ہے کہ وہ بروزقیامت انبیاء کرامؑ ،صدیقینؓ اور شہدا ء کیساتھ اٹھایا جائیگا۔گھی ،نمک،مصالحہ جات اور دیگر روزمرہ کی اشیاء میں خطرناک حد تک ملاوٹ ہورہی ہے۔جس کی وجہ سے لاعلاج امراض تیزی سے پھیل رہی ہیں۔حکومت کوچاہیے کہ ملاوٹ کرنیوالے عناصر کے خلاف نہ صرف سخت ایکشن لے بلکہ ان قوانین پر سختی سے عمل درآمد بھی کرواتے ہوئے سخت سزائیں دے اور نشاندہی کرنیوالوں کی بھی خصوصی حوصلہ افزائی کرے۔چٹ پٹے کھانوں میں جومصالحہ جات استعمال ہورہے ہیں جسمانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں،چینی جسے white poisionکہاجاتاہے اس کااورکولڈ ڈرنکس Cold Drinksجیسے مشروبات (بوتلوں)کاحد سے زیادہ استعمال بھی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔آپ نے مزید فرمایا کہ ’’طب نبوی ﷺ کی اہمیت وافادیت‘‘ دور حاضر میں بھی اس کی اہمیت وافادیت مسلمہ ہے۔فرمان رسول ﷺ ہے کہ ’’وہ گھر کبھی غریب نہیں ہوگاجس میں سرکہ ہوگا‘‘۔زیتون میں 76بیماریوں کاعلاج ہے ۔جو شخص مستقل طور پر ناشتے میں تھوڑا سا شہد استعمال کرتارہتاہے اسے کوئی بڑی بیماری نہیں لگتی۔دیسی گھی ،کھجوریں،کلونجی اور دیگر اشیاء کی بہت زیادہ افادیت ہے ۔آج بھی ہم ان قدرتی غذاؤں کااستعمال کرنا شروع کردیں تو یقیناًبہت سی لاعلاج بیماریوں سے نہ صرف محفوظ ہوجائیں بلکہ تندرست اور توانا بھی رہیں ۔

فلاحِ انسانیت  کرپشن