بیٹا محفوظ رہا

محمد زاہد نقشبندی (امیر حلقہ لیاقت پور) بیان کرتے ہیںکہ میرے رشتہ دار جن کا نام محمد صادق ہے ان کے گھر پر ایک مسئلہ بہت عرصہ سے چل رہا تھا کہ جیسے ہی کوئی بچہ 13یا 14 سال کا ہوتا تھا تو وہ مفلوج ہو کر فوت ہوجاتا تھا۔ محمد صادق کا بیٹا محمد ہارون جس کی عمر 12سال ہے کچھ عرصہ پہلے میرے ساتھ آستانہ عالیہ پر حاضر ہوا۔ قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے اس کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔ آستانہ عالیہ سے حاضری دینے کے بعد محمد ہارون کو خواب میں لاثانی سرکار صاحب کی زیارت پاک ہوئی اور آپ سرکار نے ارشاد فرمایا ہم نے آپ کو نئی زندگی لے کر دی ہے اور آپ آستانہ عالیہ سے ٹھیک ہو کر جائوگے۔
وہ بچہ محمد ہارون اس وقت بھی موجود ہے اور 14 سال کا ہوجانے کے باوجود بھی مفلوج ہونے سے محفوظ رہا ہے اور تندرست ہے۔ بے شک یہ میرے قبلہ پیر و مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار مدظلہ العالیٰ کی کرم کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

جادو کے اثرات ختم ہو گئے  انوکھی کرم نوازی  

مختار کائنات ،آقا ﷺ پر درودوسلام پڑھنے سے کایا ہی پلٹ گئی

10 سالوں سے سرکے شدید درد اورشیطانی اثرات سے کافی پریشان تھا،سرکے دردکے ساتھ ساتھ شیطانی اثرات اورجنات بھی ظاہری طو رپر دکھائی دیتے تھے

گوجرانوالہ کی تاریخ میں ایک اور بڑی کرم نوازی

میری چار بیٹیاں پہلے ہی تھیں اور تب آٹھویں مہینے میں جب الٹر سائونڈ کروایا تو رپورٹ میں پھر بیٹی ہی آئی۔ تو قبلہ صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے دعا فرما دی۔ جب ڈلیوری ہوئی تو پیر و مرشد کی دعا سے بیٹا پیدا ہوا۔