انوکھی کرم نوازی

حاجی محمد اکرم نقشبندی (امیر حلقہ سلانوالی ضلع سرگودھا) بیان کرتے ہیں کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں میری حاضری آستانہ عالیہ پر نہ ہو سکی اور شوال کے مہینے کے بھی کچھ دن گزر گئے۔  مورخہ 17 اگست 2014ء بروز اتوار میں نے سوچا کہ آج انشاء اللہ ضرور ضرور حاضری دونگا۔ جب میں فجر کی نماز پڑھ کر گھر آیا اور تھوڑی دیر کیلئے میری آنکھ لگ گئی ۔
    خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ میرے پیرو مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب ایک بہت بڑے ببر شیر پر سوار ہیں۔ شیر کے بال اتنے لمبے ہیں کہ زمین کو چھو رہے ہیں اور آپ سرکار نے سونے کا تاج پہنا ہوا ہے جس کی پتریاں ایک ایک فٹ تاج سے اوپر نکلی ہوئی ہیں اور سونا بہت زیادہ چمک رہا ہے۔ اس کے بعد میں نے دیکھا کہ حضرت سیدنا علی المرتضیٰص تشریف لاتے ہیں اور یہ فرماتے ہیں کہ یہ ببر شیر ہم نے لاثانی سرکار کو دے دیا ہے، اس پر وہ جہاں چاہیں بیٹھ کر چلے جائیں۔
    اس کے بعد وہاں ایک بہت بڑی محفل ذکر و نعت منعقد ہوتی ہے۔ آپ سرکار کی آمد سے وہاں اللہ اللہ کا ذکر اونچی آواز سے شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد  میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔بے شک میرے قبلہ پیر و مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب پر اہل بیت اطہار اور خلفائے راشدین کا فیض و کرم جاری و ساری ہے۔

انوکھی کرم نوازی  مقدمات میں فتح  

مختار کائنات ،آقا ﷺ پر درودوسلام پڑھنے سے کایا ہی پلٹ گئی

10 سالوں سے سرکے شدید درد اورشیطانی اثرات سے کافی پریشان تھا،سرکے دردکے ساتھ ساتھ شیطانی اثرات اورجنات بھی ظاہری طو رپر دکھائی دیتے تھے

گوجرانوالہ کی تاریخ میں ایک اور بڑی کرم نوازی

میری چار بیٹیاں پہلے ہی تھیں اور تب آٹھویں مہینے میں جب الٹر سائونڈ کروایا تو رپورٹ میں پھر بیٹی ہی آئی۔ تو قبلہ صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے دعا فرما دی۔ جب ڈلیوری ہوئی تو پیر و مرشد کی دعا سے بیٹا پیدا ہوا۔