حضور نبی کریم روف الرحیم ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں

’’جشن آمد رسولؐ‘‘ میں مرشد اکمل صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایاکہ سید الانبیا ؐ کی آمد سے انسان کوانسانیت کی معراج نصیب ہوئی۔آپ ؐنے بنی نوع انسان کو جہالت ،ظلم وبربریت اوربد اخلاقی کے گھٹاٹوپ اندھیروں سے نکال کر اس جلیل القدر مقام پر فائز فرمادیا جہاں ملائکہ مقربین بھی رشک کرتے ہیں۔آج بھی ہم سچے دل سے آپ ؐکی تعلیمات پر عمل کرلیں تو فرقہ واریت،نااتفاقی ،قتل وغارت،دہشت گردی اور لاقانونیت جیسے بڑے بڑے مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں کیو نکہ آپ ؐکی حیات طیبہ بلاامتیاز مذاہب ومسالک بنی نوع انسان کیلئے قیامت تک کے لئے مشعل راہ ہیں۔

مشائخ عظام اور سماجی مسائل کمیٹیاں  

صحابہ کرامؓ،امہات المومنینؓ اوراولیاء اللہ کے منکروں کیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔

پاکستان میں گستاخ صحابہ کرامؓ،امہات المومنینؓ اوراولیاء اللہ کے منکروں کیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔
ایسے بے ادبوں اور گستاخوں کاکھوج لگاکران پر مقدمات درج کروائے جائیں۔

ملاوٹ شدہ اشیاء سے لاعلاج امراض

ملاوٹ شدہ اشیاء سے خطرناک حد تک لاعلاج امراض پھیل رہی ہیں،ا س کافوری تدارک کیاجائے۔
دور حاضر میں بھی طب نبوی ؐ کی اہمیت وافادیت مسلمہ ہے اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔