تمام کرپٹ عناصرکا فوری احتساب

تمام کرپٹ عناصرکا فوری احتساب ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کیساتھ ساتھ کرپٹ سیاستدانوں کو الیکشن کیلئے تاحیات نااہل بھی قراردیاجائے ۔

ہفتہ وار محفل پاک میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ ہمیں الیکشن کی جلدی نہیں کیونکہ سیاسی پارٹیوں کی انتہادرجے کی کرپشن نے اسلام اور پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کرکے رکھ دیا ہے ۔ عوام کو کرپشن،مہنگائی،بیروزگاری،ظلم وبربریت،ناانصافی سمیت دیگربے شمار مسائل سے دوچارکردیاہے۔ ہم پاک فوج اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور احتسابی عدالتیں قائم کریں، جہاں تمام کرپٹ لوگوں بشمول سیاستدانوں کے ان کے فوری احتساب کویقینی بنایاجائے اورن کی جائیدادیں ضبط کرنے کیساتھ ساتھ کرپٹ سیاستدانوں کو الیکشن کیلئے تاحیات نااہل بھی قراردیاجائے ۔

مشائخ عظام اور سماجی مسائل کمیٹیاں  

صحابہ کرامؓ،امہات المومنینؓ اوراولیاء اللہ کے منکروں کیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔

پاکستان میں گستاخ صحابہ کرامؓ،امہات المومنینؓ اوراولیاء اللہ کے منکروں کیخلاف بھرپور ایکشن لیاجاناچاہیے۔
ایسے بے ادبوں اور گستاخوں کاکھوج لگاکران پر مقدمات درج کروائے جائیں۔

ملاوٹ شدہ اشیاء سے لاعلاج امراض

ملاوٹ شدہ اشیاء سے خطرناک حد تک لاعلاج امراض پھیل رہی ہیں،ا س کافوری تدارک کیاجائے۔
دور حاضر میں بھی طب نبوی ؐ کی اہمیت وافادیت مسلمہ ہے اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔