لاثانی محفل ذکرو نعت و کلام 4 اگست2013

بروزجمعرات لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن (شعبہ خواتین)نے رمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے سجی لاثانی محفل ذکرونعت وکلام کا اہتمام کیا جس کا انعقاد لاثانی سیکرٹریٹ 39/4غلام رسول نگر پر کیا گیا۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعتیہ وعارفانہ کلام کے نذرانے محترمہ مہوش مسعود صاحبہ ،محترمہ سطانہ ناصر صاحبہ ،محترمہ عظمیٰ سرورصاحبہ محترمہ راشدہ رصاحبہ ،محترمہ رقیہ صاحبہ ،محترمہ اقراء صاحبہ نے پیش کیے۔
محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ نے قرب الٰہی اور راتوں کے قیام کی وضاحت پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ کیا کبھی سوچا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جن نعمتوں سے نوازاہے جو توفیق دی جو کچھ عطاکیا اس کی بندگی کا حق ہم نے ادا کردیا ہے یا کبھی اس کی بندگی کا حق ادا کرنے کی کوشش کی کیا ہم نے اُسے ایسا یاد کیا جیسا اُسے یاد کرنے کا حق ہے۔کیا ہم نے اس کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کی جبکہ اللہ رب العزت نے ہمارے لیے قدم قدم پر آسانیاں پیدا کیں تاکہ چھوٹے سے چھوٹے عمل سے بھی زیادہ سے زیادہ اجروثواب حاصل کر سکیں حتیٰ کے نیک کاموں کا اجر 10گناہ سے 700گناہ تک بڑھا دیا گیا۔
راتوں کے قیام میں خاص طور پر قرب الٰہی کی بشارت دی گئی ہے۔محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ نے اس حدیث مبارکہ کی روشنی میں راتوں کے قیام کی اہمیت پر زور دیا ہے کہ حضرت ابو امامہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’راتوں کا قیام اپنے اوپر لازم کرلووہ تم سے پہلے کے نیک لوگوں کا طریقہ ہے اور تمہارے لئے قرب الٰہی کا باعث ہے برائیوں کو مٹانے والا اور گناہوں سے روکنے والا‘‘۔
اور رمضان المبارک میں سحری کے فیوض وبرکات کے ساتھ ساتھ راتوں کے قیام کے اجروثواب اور قرب الٰہی حاصل کرنے میں کتنی آسانی ہے۔
شب قدر کی عطاء بزرگی کے حوالے سے آپ نے کہاکہ نبی کریم ﷺ کی دعا کے باعث شب قدر کے عطا ہونا امت محمدی ﷺ کے لیے ایک تحفہ خاص ہے۔نبی کریم ﷺ کا یہ سوچنا کہ پہلی امت کے لوگوں کی عمر یں لمبی تھیں تو ان کے اچھے اعمال زیادہ ہونگے اور اجر ثواب بھی زیادہ ہوگا۔میری امت کے لوگوں کی عمریں کم ہیں تو اچھے اعمال بھی کم ہونگے ایسانہ ہو کہ میری امت لوگ اجر وثواب میں گھاٹے میں نہ رہ جائیں تو آپ نبی کریم ﷺکی دعا پر اللہ تعالیٰ جل شانہ نے امت محمدی ﷺ کو شب قدر کا تحفہ عطا فرمایا کہ جس نے اس ایک رات کو پالیا اس رات میں صحیح اللہ سے لو لگالی تو اسے اس ایک رات میں ایک ہزار سال کی عبادت کا اجر وثواب مل جائے گا کتنی بڑی بات ہے سبحان اللہ بے شک ۔
آپ نے کہا کہ ہم سوچتے ہیں بھی بڑی عمر پڑی ہے عبادت کرلیں گے ابھی تو جوانی ہے ابھی بہت کام ہیں مگر ہم غفلت کر رہے ہیں بلکہ آج ہم میں ہمت ہے طاقت ہے کہ ہم عبادات و نیک اعمال آسانی سے کرسکتے ہیں کیونکہ ہمت اور طاقت کے دنوں میں جو نیک اعمال انسان کر تاہے تو اس بیماری اورنقابت کے دنوں میں نہیں کر سکا تو اللہ رب العزت کے فرمان ہے اس کے تمام نیک اعمال اسی طرح اس کے کھاتے میں لکھتے جاؤ کہ اس نے خوشحالی اور صحت کے ایام میں مجھے نہیں بھلایا تو میں اس کی بیماری اور دکھ کے ایام میں کیسے بھول جاؤں۔
کتنی بڑی خوشخبری ہے جوانی میں عبادت و نیک اعمال کرنے کی ہر ہر لمحہ نیک اعمال قرب الٰہی کا باعث ہے اور روح کو جس کام میں تسکین نہ ملے اس کو چھوڑدینا بہتر ہے ۔آپ نے کہا کہ آقا صلوٰۃ وسلام اپنی امت کو جیسا دیکھنا چاہتے ہیں کوشش کریں ویسے بن جائیں تاکہ آقا صلوٰۃ وسلام کے لیے اُن کی امت باعث فخر ہو جب اللہ کے حضور ہم حاضر ہوں تو شرمندگی نہ ہو۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اچھے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ،ثم آمین
محفل کے آخر میں خصوصی اجتماعی دعا کی گئی اور آقا صلوٰ ۃ وسلام کی بارگاہ اقدس میں درود سلام کے نذرانے پیش کئے گئے۔

محافل  

محفل ذکرو نعت و کلام 1 اگست

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیااور نعتیہ و عار فانہ کلام کے نذرانے محترمہ ناظرہ صاحبہ ،محترمہ مہوش مسعو دصاحبہ ،محترمہ صاحبزادی ثمینہ مسعود صاحبہ اور لاثانی نعت وکلام کونسل کی صدر محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ اور نعت و کلام کونسل میں زیرتربیت خواتین نے پیش کیے۔

لاثانی محفل ذکرونعت وکلام 6 ستمبر بروز 2012

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔محفل میں نعتیہ و عارفانہ کلام کے نذرانے محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ ،محترمہ عظمیٰ سرور صاحبہ ،محترمہ رقیہ اکمل صاحبہ ،محترمہ راشدہ صاحبہ ،محترمہ نغمہ سحر صاحبہ ،محترمہ رقیہ صاحبہ اور محترمہ عطیہ ریحان صاحبہ نے پیش کئے۔