لاثانی محفل ذکر ونعت و کلام بسلسلہ جشن عید میلادا لنبی ﷺ

زیر اہتمام لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن شعبہ خواتین
محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیامحفل پاک میں نعت وکلام کے نذرانے محترمہ مہوش مسعود صاحبہ ،محترمہ صاحبزادی ثمینہ مسعود صاحبہ ،محترمہ صاحبزادی صدیقہ مسعود صاحبہ ،مرکزی نعت و کلام کونسل کی صدر محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ اور نعت کلام کونسل کی ممبران خواتین نے پیش کئے۔دوران محفل سبز لہراتے پرچم اور آقائے کل رحمت اللعالمین احمد مصطفی ﷺ کی آمد میں پڑھے جانے والے کلام ایک روح پر ور منظر پیش کر رہے تھے۔مرحبا صل علیٰ کے ترانوں پر محفل میں موجود بچہ بچہ تک جھوم رہا تھا۔
محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ نے نبی اکرم ﷺکی شان میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ’’وما ارسلنک الا رحمۃ اللعالمین‘‘ترجمہ :اور (ہم نے )آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا۔اور آقائے کلﷺ کی رحمت تاقیامت قائم رہے گی۔اور رحمت صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص نہیں بلکہ تمام انسانوں کے لیے ہے۔آپ ﷺ کے سبب کافر اجتماعی عذاب سے محفوظ رہے اس حوالے سے محفل میں بیان کیے گئے چند واقعات پیش نظر ہیں۔حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ ابو جہل نے کہا کہ اے اللہ اگر یہ قرآن حق ہے تیری طرف سے تو ہم پرآسمان پر سے پتھر برسا۔یاکوئی دردناک عذاب لا۔(بخاری شریف)
مگر ان پر عذاب نہ آیا کیونکہ اللہ تبارک تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کوتمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا اور فرمان باری تعالیٰ ہے وما کان اللہ یعزبھم وانت فیھم ۔ترجمہ:اور اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کرے گا کہ ان پر (کافروں)پر عذاب کرے جب تک (اے محبوب) آپ(ﷺ) ان میں تشریف فرما ہیں۔
میدان طائف والے واقعہ پر نظر ڈالیں تو آقاکل جہاںﷺ کی رحمت کا ایسا جلوہ نظر آتا ہے کہ دیکھنے والے سننے والے حیران ہوتے ہیں۔جس وقت طائف کے لوگوں نے آپﷺ پر پتھر برسائے آپﷺ کا تمام جسم اطہر لہولہان ہوگیا ۔آپ ﷺ شدت تکلیف سے تھک کر بیٹھ جاتے اور اپنے ہاتھ اپنے پاؤں پر رکھ لیتے تو اس وقت وہ ظالم لوگ آپ ﷺ کو دوبارہ کھڑا کر دیتے اور چلنے پر مجبور کر دیتے اور جب آ پ ﷺ چلتے تو وہ لوگ آ پ ﷺ کے پائے مبارک پر پتھر برساتے اور ساتھ ساتھ ہنسی مذاق اور ٹھٹھہ بھی کرتے ،مگر جب وہ گستاخ تھک کر چلے گئے۔تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملک الجبال (پہاڑوں کا فرشتہ)حاضر ہوا اور بحکم خدا اجازت مانگی کہ یارسول اللہ ﷺ مجھے اجازت دیں کہ میں اس قوم کو کچل کر رکھ دوں ۔مگر آقائے کل رحمت اللعالمین محمد مصطفیﷺ نے ان کے لیے دعافرمائی جب کہ آپﷺ خود ان کی دی گئی تکالیف کے سبب لہولہان تھے،آقائے کل محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ ان کی نسلوں سے ایسے افراد پیداکرے گا جو ایک خدا کی عبادت کریں گے جو کسی شے کو خدا کاشریک نہیں ٹھہرائیں گے۔
اور دعا فرمائی اے اللہ میرے قوم کی ہدایت دے بے شک یہ نہیں جانتے ۔
محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ نے کہا اسی طر ح دین اسلام کی اشاعت میں دشمنوں نے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف دیں ۔آپ ﷺ کے راستے میں کانٹے بچھائے گئے۔تیر برسائے گئے مگر آپ ﷺ ہمیشہ ان کے ظلم وستم کے باوجود سب کے لیے سراپاا رحمت و شفقت ہی رہے ہمیشہ سب کی ہدایت ہی کی دعا مانگی حالانکہ جب کوئی ظلم وزیادتی کرے تو بے اختیار انسان بدعائیں دینا شروع کر دیتاہے مگر آقائے کل محمد مصطفی ﷺ نے ایک موقع پر فرمایا میں بدعا کرنے کے لیے نہیں بھیجا گیا بلکہ رحمت بنا کر بھیجا گیاہوں اے اللہ میری قوم کو ہدایت دے کیونکہ یہ نہیں جانتے۔آپ ﷺ کے دل میں انسانیت کا درد تھااور آپ ﷺ چاہتے کہ ہرکوئی ہدایت پر آجائے اور دین اسلام قبول کرے تاکہ اللہ تبارک وتعالیٰ کے سایہ رحمت میں آجائے۔
محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ نے کہا کہ آقائے کل محمد مصطفی ﷺکی قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار مدظلہ العالی پر اور آستانہ عالیہ پر خاص نظر رحمت ہے اور بزرگان دین نے خواب کے ذریعے اطلائیں دیں اورجن کی تصدیق بہت سے اہل سلسلہ کو خواب میں بھی ہوچکی ہے۔آقائے کل محمد مصطفی ﷺ نے خود قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی کو لاثانی سرکار کا لقب عطافرمایا اور فرمایا کہ جو آپ لاثانی سرکار کے سلسلہ عالیہ میں بیعت ہوتا ہے اس پر نبی کریم ﷺ کی دوبار نظر رحمت اٹھتی ہے۔اور بے شک یہ اتنی بڑی خوشخبری ہے تمام اہل سلسلہ کے لیے کہ آقائے کل ﷺ کی نظر رحمت ان کی طرف اٹھتی اور وہ اس در پر بیعت ہوئے اس در کے سچ در اور حق در ہونے کی کتنی بڑی تصدیق ہے بے شک۔
بیان کے آخر میں محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نبی کریم ﷺ کے صدقے قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کا دست رحمت ،دست شفقت ہم پر تاقیامت سلامت رہے ۔اللہ اپنے محبوبین کے صدقے ہم پر اپنی رحمتیں برتارہے ۔قبلہ لاثانی سرکارکو عمر خضر عطا فرمائے آمین ثم آمین
محترمہ سمیرا رفاقت صاحبہ نے بھی آقائے کل احمد مصطفی ﷺ کی شان میں مختصراًبیان دیا اور نشرو اشاعت کے حوالے سے اہل محفل کو آگاہی دی۔محفل میں قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار مدظلہ العالی کی آمد نے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا آپ ﷺ نے محفل میں خصوصی دعا فرمائی اور بہت سے خواتین نے قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے دست حق پر بیعت کی سعادت حاصل کی ۔اس مبارک اور روح پرور محفل میں لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کی دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی ورکرز نے بھی شرکت کی ۔محفل میں خصوصی لنگر کا اہتمام بھی کیا گیاتھا۔اللہ تعالیٰ ایسی روح پرور اور روحانی وجدانی محافل میں ہماری حاضری کو قبول و منظور فرمائے آمین ثم آمین۔

محافل  

محفل ذکرو نعت و کلام 1 اگست

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیااور نعتیہ و عار فانہ کلام کے نذرانے محترمہ ناظرہ صاحبہ ،محترمہ مہوش مسعو دصاحبہ ،محترمہ صاحبزادی ثمینہ مسعود صاحبہ اور لاثانی نعت وکلام کونسل کی صدر محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ اور نعت و کلام کونسل میں زیرتربیت خواتین نے پیش کیے۔

لاثانی محفل ذکرونعت وکلام 6 ستمبر بروز 2012

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔محفل میں نعتیہ و عارفانہ کلام کے نذرانے محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ ،محترمہ عظمیٰ سرور صاحبہ ،محترمہ رقیہ اکمل صاحبہ ،محترمہ راشدہ صاحبہ ،محترمہ نغمہ سحر صاحبہ ،محترمہ رقیہ صاحبہ اور محترمہ عطیہ ریحان صاحبہ نے پیش کئے۔