سہ ماہی اجلاس خواتین ونگ

یکم دسمبر بروزجمعرات آستانہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ پر امیر ان حلقہ کے سہ ماہی اجلاس کااہتمام کیاگیا جس کی صدارت محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ نے کی ۔اس اجلاس میں مختلف شہروں سے لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن کی تنظیمی ممبران نے شرکت کی۔محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ نے امیران حلقہ سے خطاب میں فرمایا کہ قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ’’جس نے رسول اللہ ؐ کی اطاعت کی بے شک اس نے اللہ تعالیٰ جل شانہ کی اطاعت کی ‘‘بے شک حضور نبی کریم روف الرحیم ؐ کامشن خدمت انسانیت وفلاح انسانیت تھا اور آج جوبھی اس مشن میں حصہ لے رہاہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے انہیں بشارتیں ہورہی ہیں۔آپ نے مزید فرمایاکہ دین کی خاطر جان ومال کی پرواہ نہ کرنا خلوص نیت کی بات ہے ۔اللہ تعالیٰ جل شانہ کافرمان مبارک ہے کہ ’’جو خرچ کرتے ہیں (راہ خدامیں)وہ اس کواللہ تعالیٰ کی نزدیکی (قربت)اور نبی کریم ؐ کی دعالینے کاسبب سمجھیں‘‘۔(سورۃ التوبہ آیت 99)
آپ نے مزید فرمایا کہ جوبھی خواتین فاؤنڈیشن کے کاموں میں حصہ لے رہی ہیں اور پورے خلوص نیت سے کام کررہی ہیں اللہ تعالیٰ جل شانہ کی ان پرخاص نظر رحمت ہے۔عقیدت محبت سے کام کرنیوالے چاہے دورہوں یانزدیک سب اس میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں اور اپنے علاقے یاحلقے میں فلاحی کام کرکے اس فاؤنڈیشن کاحصہ بن سکتے ہیں۔آپ نے میٹنگ میں موجود خواتین سمیت سلسلہ عالیہ میں کام کرنیوالی تمام خواتین کیلئے خصوصی دعافرمائی ۔لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن کی سینئر ممبر محترمہ ظل ہما صاحبہ نے خواتین امیران حلقہ سے کہاکہاس فاؤنڈیشن کامقصد خدمت انسانیت ہے ،تمام انبیاء کرام ؑ نے خدمت انسانیت کاسبق دیا اور جواللہ تعالیٰ جل شانہ کاپسندیدہ بند ہ بننا چاہتاہے وہ اس کی مخلوق کی خدمت کرے اور اس خدمت کیلئے بے شک اللہ اپنے خاص بندوں کو چنتا ہے۔ انہوں نے فاؤنڈیشن میں شامل ہونیوالی نئی ممبران کومبارک باددی اور فاؤنڈیشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

تعلیم و تربیت  

محفل ذکرو نعت و کلام 1 اگست

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیااور نعتیہ و عار فانہ کلام کے نذرانے محترمہ ناظرہ صاحبہ ،محترمہ مہوش مسعو دصاحبہ ،محترمہ صاحبزادی ثمینہ مسعود صاحبہ اور لاثانی نعت وکلام کونسل کی صدر محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ اور نعت و کلام کونسل میں زیرتربیت خواتین نے پیش کیے۔

لاثانی محفل ذکرونعت وکلام 6 ستمبر بروز 2012

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔محفل میں نعتیہ و عارفانہ کلام کے نذرانے محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ ،محترمہ عظمیٰ سرور صاحبہ ،محترمہ رقیہ اکمل صاحبہ ،محترمہ راشدہ صاحبہ ،محترمہ نغمہ سحر صاحبہ ،محترمہ رقیہ صاحبہ اور محترمہ عطیہ ریحان صاحبہ نے پیش کئے۔