امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کے خلاف آستانہ عالیہ لاثانیہ پر احتجاجی کیمپ

مورخہ 4اکتوبر 2012ء بروز جمعرات دوپہر 1بجے سفیر امن ،خدمت خلق کے علمبردار ،قائد روحانی انقلاب چیئرمین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن ،چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان فقیر اکمل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے آستانہ عالیہ پرماہانہ محفل ذکرو نعت برائے خواتین کے اختتام پر لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی جانب سے امریکہ میں رحمۃالعالمین کے موضوع پر احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا جسم میں حضرت صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی زیر صدارت چلنے والی دینی و دنیاوروحانی سماجی وفلاحی تنظیموں کے شعبوں سے منسلک فیصل آباد کی مرکزی اور ضلعی عہدیداران خواتین نے اپنی کارکنوں کے ہمراہ عقیدت و محبت سے سرشار جذبات کے ساتھ شرکت کی۔
مسز سمیرا رفاقت صاحبہ نے احتجاجی کیمپ میں موجود خواتین کو بریفنگ دیتے ہوئے سورۃمجادلہ کی آیت نمبر 22کا ترجمہ پیش کیا پھرتاجدار کائنات محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کس طرح دشمنوں کے مقابلے میں اللہ تالیٰ کی تائیدو نصرت ہمیشہ آپ ﷺ کے شامل حال رہی دوسری طرف اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایسے حواری اور جانثارعطا فرمائے کہ ایسے کسی نبی ؑ کے نہ تھے ان جانثاروں نے اپنے رؤف الرحیم آقاﷺ کے ساتھ جو پیمان عہدوفا باندھا تھا وہ پیمانہ حیات لبریز ہونے تک نہ ٹوٹا۔
احتجاجی کیمپ میں موجود سینکڑوں خواتین نے ایک طرف اپنے پیارے نبی آقا محمد الرسول اللہ ﷺ کی ذات سے متعلق امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کے خلاف اپنے مشتعل جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کائنات کے خبیث ترین لعین ومردود گستاخوں کو بدعاؤں اور لعنتوں کے طوف پہنائے۔اور دوسری طرف فضیلت و عظمت وشان رسالت ،حرمت ازواج مطہرات،عظمت صحابہ کرام و اولیاء عظام کو اجاگر کیا ۔
اس عظیم روحانی مرکزپر موجود روحانی فیوض و برکات سے مستفید خواتین کا جوش و ولولہ اور پنے رحیم وکریم آقاﷺ اور ان کے اہل بیتؓ اور غلاموں سے عقیدت ومحبت کا اظہار ناقابل فراموش تھا۔اس حساس اور علمگیر مسئلے سے متعلق خواتین نے اپنے ثاثرات ریکارڈ کروائے جن میں اپنے رؤف الرحیم آقا ﷺ آپ کے اہل بیتؓ محبین سے عقیدت و محبت کا اظہار بھی تھا اور گستاخوں کے خلاف احتجاج اور بد عائیں بھی۔
محترمہ ناظرہ مسعود احمد صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ جنہوں نے فلم بنانے کے اس ناپاک منصوبے پر کام کیا ان کی اور وہاں کی حکومت کی یہ نہ صرف انتہادرجے کی شیطانیت ہے بلکہ یہ ان کی انتہا درجے کی لادینیت بھی ہے۔کیونکہ کوئی بھی دین یا مذہب ایسی ناپاک حرکت کی ہزگز اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ غور کی بات ہے جس قوم میں اسطرح کی سوچ پیدا ہوجائے ان کی تربیت پرورش کس طرح کی ہورہی ہے کہ انہیں کوئی مذاہب کے متعلق اور اسکی اخلاقیات کے بارے میں بتانے والا نہیں ۔
مسز سمیرا رفاقت صاحبہ نے قائد روحانی انقلاب حضرت صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی زیر سر پرستی دینی و روحانی اور سماجی و فلاحی اور سماجی شعبوں سے منسلک خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے رہبرو راہنما صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے موقف کی تائید کرتے ہوئے حکومت پاکستان سمیت تمام اسلامی اور امن پسند ممالک کو پیغام دیا کہ وہ انبیاء کرام ؑ ،ازواج،مطہرات ،خلفائے راشدینؓ صحابہ کرام اور اولیاء عظام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے عالمی سطح پر موثر قانون سازی کے لیے اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالیں ۔ایسا کرنا امن عالم کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے۔کیونکہ انہوں نے دنیا بھر کے کھربوں مسلمانوں کے ایمان کو چیلنج کر کے ان کے جذبات کو مشتعل کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قابل نفرت و حقارت خبیث و لعین پادری ٹیری جونز اور نکولا بیسلے جیسے دیگر تمام گستاخین کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے رسوا کن عذاب کی وحیدہے۔
وہاں موجود خواتین نے گستاخوں کے خلاف نفرت و حقارت اور غصے کی اظہار اور نبی کریم ﷺ ،ازواج مطہراتؓصحابہ کرامؓاور اولیاء کرام ؒ کے ساتھ عقیدت ومحبت اور جاں نثاری و خدائیت کے جذبات کا اظہار پلے کارڈز اور بینروں پر درج تحریروں کے ذریعے کیا۔؂
عظمت و رفعت کے اعلیٰ منصب پر فائز ہستیوں کے گستاخوں کے خلاف یہ احتجاج اصلاحِ معاشرہ اور خدمات خلق میں مصروف اور دورسلام و ذکر الہٰی کی مجلس سجانے والی اور کامل نسبت رکھنے والی خواتین کا اجتماعی احتجاج تھا ۔انہوں نے اللہ و رسول ﷺ کی بارگاہ میں اس طرح اپنی عقیدت ومحبت کے جذبات کا اظہار کیا گویا وہ ان کے سامنے ہوں اور گستاخوں کے لیے بارگاہ الہٰی میں جلد ازجلد رسواکن اور عبرتناک انجام کی فریاد کی۔آخر میں ناظرہ مسعود صاحبہ نے ان گستاخوں کو بدعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ان لوگوں کو دنیا میں بری طرح روندڈالے اور انہیں انتہائی ذلت کی موت کا سامنا ہو۔یہ پروگرام دوپہر تین بجے تک جاری رہا۔

ناموسِ رسالت  

محفل ذکرو نعت و کلام 1 اگست

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیااور نعتیہ و عار فانہ کلام کے نذرانے محترمہ ناظرہ صاحبہ ،محترمہ مہوش مسعو دصاحبہ ،محترمہ صاحبزادی ثمینہ مسعود صاحبہ اور لاثانی نعت وکلام کونسل کی صدر محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ اور نعت و کلام کونسل میں زیرتربیت خواتین نے پیش کیے۔

لاثانی محفل ذکرونعت وکلام 6 ستمبر بروز 2012

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔محفل میں نعتیہ و عارفانہ کلام کے نذرانے محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ ،محترمہ عظمیٰ سرور صاحبہ ،محترمہ رقیہ اکمل صاحبہ ،محترمہ راشدہ صاحبہ ،محترمہ نغمہ سحر صاحبہ ،محترمہ رقیہ صاحبہ اور محترمہ عطیہ ریحان صاحبہ نے پیش کئے۔