جشن عید میلاد النبی ۖ ریلی ، فیصل آباد2012

ماہ ربیع الاول شریف وہ مقد س مہینہ ہے جس میں وجہ تخلیق کائنات سیدالانبیا حضور نبی کریم روف الرحیم ۖ کی ولادت باسعادت ہوئی ۔تمام امت مسلمہ پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں اپنے آقا ومولا ۖ کی ولادت باسعادت کاجشن مناتے ہیں اور یہ سلسلہ اسی طرح تاقیامت چلتارہیگا۔آپۖ سے عشق ومحبت کااظہار کرناہی ایمان کی نشانی ہے۔ان خیالات کااظہار امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے لاثانی سیکریٹریٹ پر منعقدہ خصوصی محفل میلاد النبی ۖ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آپ نے مزید فرمایا کہ جولوگ اپنے گھروں ،گلی محلوں کوسجاتے ہیں درحقیقت یہ اپنے آقا ومولا ۖ سے عشق ومحبت کااظہار ہے اور جو اپنے نبی ۖ سے عشق ومحبت کرتاہے حقیقت میں وہی اللہ سے محبت کرتاہے۔اس سے پہلے تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل ،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،آل پاکستان صوم وصلوٰة کمیٹی اور ماہنامہ لاثانی انقلاب کے زیر اہتمام اس سال بھی مورخہ 05-02-2012بروز اتوار ''جشن عید میلاد النبی ۖ ریلی ''کاعظیم الشان اہتمام کیاگیا ۔یہ ریلی صبح  لاثانی سیکریٹریٹ سے شرو ع ہوکرفوارہ چوک،گیٹوںسے ہوتی ہوئی سلیمی چوک،جھال خانوآنہ،جی ٹی ایس چوک سے ہوکر ضلع کونسل ہال پہنچی ۔وہاں سے جی سی یونیورسٹی سے ہوتی ہوئی اقبال اسٹیڈیم سے ہوکر لاری اڈہ کے قریب سے ہوتی ہوئی سول ہسپتال روڈ اور اسٹیشن چوک سے ہوکر دوبارہ جی ٹی ایس چوک،جھال خانوآنہ ،سلیمی چوک،گیٹوں ،فوارہ چوک، محمدی چوک،راجہ چوک ،وارث پورہ سے ہوکر واپس لاثانی سیکریٹریٹ پر درودوسلام کے نذرانے پیش کرتے ہوئے اپنے اختتام کوپہنچی ۔اس مرتبہ بھی صاحبزادہ شبیر احمد سرکار نے ریلی کی قیادت فرمائی۔محفل میلاد پاک اور ریلی میں ملک وملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔لنگر کابھی خصوصی اہتمام کیاگیا تھا۔شرکاء ریلی اور شرکاء محفل میں خالد محمود بسراایڈووکیٹ صاحب ہائیکورٹ خانیوال(صدر لاثانی بارکونسلز)،پیر لیاقت علی نقشبندی صاحب (کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )،پیر رانا محمد طاہر نقشبندی صاحب (مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان )پیر مختار احمد نقشبندی صاحب ،پیر مشتاق احمد صدیقی نقشبندی صاحب ،پیر اعجاز احمد نقشبندی صاحب المعروف باباجی سرکار ،پیر عتیق الرحمن نقشبندی صاحب ،سید محمد رضوان انوار جیلانی نقشبندی (کراچی)،محمد حامد رضا نقشبندی صاحب (ایگزیکٹو ممبر ماہنامہ لاثانی انقلاب )،محمد امین نقشبندی صاحب (سیکرٹری نشرواشاعت حلقہ 80مربع)،جاوید اقبال نقشبندی صاحب (حلقہ مانانوالہ )،زاہد محمود نقشبندی صاحب (صدر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن )،محمد صدیق نقشبندی صاحب (امیر حلقہ ٨چک )،محمد ریحان خان نقشبندی صاحب ،محمد ناصر علی گل نقشبندی صاحب ،نذیر حسین نقشبندی صاحب،حافظ عمران نقشبندی صاحب ،امتیاز احمدنقشبندی صاحب ،ثنا ء اللہ نقشبندی صاحب، فضل عباس نقشبندی صاحب، محمد طارق نقشبندی صاحب، پیر سید احمدندیم شاہ نقشبندی(کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور)،پیر ڈاکٹر محمد الیاس نقشبندی،پیر خالد حنیف نقشبندی،پیر محمد افضل نقشبندی صاحب،محمد ا صف بٹ نقشبندی صاحب، محمد افتخار اقبال نقشبندی صاحب (مینیجنگ ایڈیٹر ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل) ،محمداکمل نقشبندی صاحب ،سرفراز احمد نقشبندی صاحب،محمد رمضان نقشبندی صاحب (نقیب محفل )سمیت مختلف علاقوں کے مرکزی اراکین ،صدور،امیران حلقہ،سیکریٹریز اور ممبران نے شرکت فرمائی۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ریلیوں اور اجتماعات