جشن عید میلادالنبیۖ جلوس2013

مورخہ 25جنوری 2013ء بروز جمعة المبارک کو مرکزی سیکرٹریٹ 39/4غلام رسول نگر پیپلز کالونی نمبر 2 فیصل آباد سے جشن عید میلادالنبیۖ کے حوالے سے عظیم الشان جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ یہ جلوس لاثانی سیکرٹریٹ سے تنظیم مشائخ عظام پاکستان، بین المذاہب امن اتحاد پاکستان، لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل، آل پاکستان صوم و صلوٰة کمیٹی، لاثانی انقلاب انٹرنیشنل کے ورکرز کی کثیر تعداد نے اپنے مرشد قائد روحانی انقلاب مرشد اکمل صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کی زیر سرپرستی نکالا۔ جلوس کی قیادت پروردہ آغوش ولایت صاحبزادہ شبیر احمد سرکار نے کی۔ تمام پیر بھائیوں نے اپنی اپنی گاڑیوں، سائیکلوں، موٹر سائیکلوں، کاروں اور رکشوں کو خوبصورت بینرز، اسٹیکرز اور جھنڈیوں سے سجایا ہوا تھا۔ جلوس نعروں کی گونج اور حضور نبی کریمۖ کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کے نذرانے پیش کرتے ہوئے لاثانی سیکرٹریٹ، فوارہ چوک، ستیانہ روڈ، جھال خانو آنہ، جی ٹی ایس چوک، ضلع کونسل چوک اور پریس کلب پہنچا۔ پھروہاں سے واپس لاثانی سیکرٹریٹ پہنچ کا اختتام پذیر ہوا۔ تمام راستے صاحبزادہ شبیر احمد سرکار نے جھنڈے لہراتے، نعرے لگواتے اور نعروں کا جواب دیتے ہوئے جلوس کی قیادت کی۔ راستوں میں جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ لاثانی سیکرٹریٹ پہنچ کر جلوس کے شرکاء نے اپنے آقا و مولا حضور نبی کریم رئوف الرحیمۖ کی بارگاہِ اقدس میں گلہائے درود و سلام کے نذرانے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور شرکاء جلوس کیلئے خصوصی لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ریلیوں اور اجتماعات