نابینا لڑکی کو رشتہ مل گیا

حاجی مشتاق احمد نقشبندی(سرکولیشن مینجر اسلام آباد) بیان کرتے ہیں کہ میری بیگم کی پھوپھی زاد بہن جو کہ ملتان شریف سے تعلق رکھتی ہے۔ فیصل آباد شریف اپنے ماموں زاد کی شادی پر آئی ہوئی تھی۔ اتفاق سے میں بھی ادھر موجود تھا۔ یہ لڑکی نابینا ہے اور قرآن پاک کی حافظہ بھی ہے۔ اس کی عمر کافی ہوچکی تھی اور اس کیلئے رشتہ بھی نہیں مل رہا تھا۔ وہ اور اس کے گھر والے سے اس حوالے سے بہت پریشان رہتے تھے اور وہ چاہتے تھے کہ اس کا رشتہ جلدی ہوجائے۔ جب اس لڑکی کو صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب مدظلہ العالیٰ کے فیوض و برکات کے بارے میں بتایا گیا تو وہ بیعت اور فیض حاصل کرنے کیلئے تیار ہوگئی۔ اس نے شادی کی رونق کو چھوڑ کر آستانہ عالیہ پر ہم میاں بیوی کے ساتھ حاضری دی۔ میں نے اس کیلئے آستانہ عالیہ سے خصوصی دعا کروائی۔ جنوری 2015ء میںاس لڑکی نے بیعت کرلی اور آستانہ عالیہ کی طرف سے بتائے ہوئے وظائف اور درود و سلام باقاعدگی سے پڑھتی رہی۔ اپریل 2015ء میں اس کیلئے رشتہ کی پیشکش ہوئی اور وہ لوگ بخوشی اس کو اپنے گھر بیاہ لے جانے پر تیار ہوگئے۔ وہ اور اس کے گھر والے انتہائی خوش ہیں اور اس دستگیری پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں اس لڑکی کی شادی بھی ہوگئی ہے۔ میرے آقا کے صدقے اللہ تعالیٰ اسے حقیقی خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے۔ آمین

انوکھی کرم نوازی