فیض لاثانی کی تصدیق ہوگئی

محمد امجد نقشبندی (بکھی ضلع شیخوپورہ) بیان کرتے ہیں کہ بیعت ہونے کے سے 2ماہ قبل میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اللہ اکبر کا وظیفہ کررہا ہوتا ہوں اور دریا کے پانی میں لکڑی کے ایک تختہ پر جارہا ہوں۔ میرے ساتھ ایک خوبصورت نوارنی چہرے والے بزرگ بھی تشریف فرما ہیں۔ وہ بزرگ مجھ سے ارشاد فرما رہے ہیں : اللہ بہت بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ 
پھر ایک خواب میں میں سلام قولا من رب رحیم پڑھ رہا تھا تو وہی بزرگ دوبارہ خواب میں ملے اور فرمایا پڑھو: ایاک نعبدو و ایاک نستعین۔ 
میں نے اپنے ایک دوست کو یہ خوابات سنائے تو اس نے مجھے بتایا کہ آپ فیصل آباد شریف میں صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے پاس چلے جاؤ۔ جب میں نے آستانہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ پر حاضری دی تو میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب وہی بزرگ ہیں جن کی مجھے خواب میں دو مرتبہ زیارت ہوچکی تھی۔ چنانچہ میں اسی دن قبلہ حضور لاثانی سرکار صاحب کے دستِ حق پر بیعت ہوگیا اور میں بہت خوش ہوں کہ مجھے حق در مل گیا۔ 
بیعت ہونے کے چند دن بعد میں نے خواب میں دیکھا کہ میں آستانہ عالیہ حاضر ہوں جس کے مین گیٹ پر تین ہستیوں کے نام مبارک لکھے ہوئے ہیں۔ حضرت داتا گنج شکرؒ ، حضرت سلطان باہوؒ اور حضرت نظام الدین اولیاءؒ اجمیر شریف لکھا ہوا ہے۔ تینوں بزرگ ہستیوں کی زیارت پاک بھی ہوئی۔ حضرت سلطان باہوؒ نے مجھے بازو سے پکڑا اور آستانہ عالیہ کی ایک کھڑکی کھول کر فرمایا وہ دیکھو سامنے جنت۔ (میں سامنے دیکھتا ہوں تو کچی قبریں بنی ہوئی ہیں بعد میں کھڑکی بند ہوجاتی ہے) 
بے شک یہ سب میرے پیر و مرشد قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کی نظر کرم ہے کہ بزرگانِ دین ہمیں اپنی زیارتیں کروا رہے ہیں۔ 

انوکھی کرم نوازی