کھلی آنکھوں سےکرم نوازی کی تصدیق

پیر سید غریب شاہ صاحب مشاہدی کاظمی آستانہ عالیہ116شمالی سلانوالی (سرگودھا) جو کہ سابقہ سیال شریف سے صاحبِ خلافت بھی ہیں ۔بیان کرتے ہیں کہ کچھ عرصہ پہلے میں حاجی محمد اکرم نقشبندی کے ساتھ آستانہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ فیصل آباد شریف اتوار کی محفل شریف میں حاضر ہوا محفل دیکھ کر مجھے بہت سکون ملا محفل کے بعد میں نے باضابطہ بطور پر تنظیم مشائخ عظام میں شمولیت اختیار کر لی۔ جب میں گھر گیا تو چند دنوں کے بعد صبح طلوع آفتاب کے بعد اشراق کے نوافل ادا کر رہا تھا جب میں نے سلام پھیرا تو میں نے کھلی آنکھوں سے دیکھا کہ میری دونوں جانب 2بزرگ ہستیاں تشریف فرما ہو گئیں، ایک طرف خواجہ حمید الدین صاحب تشریف فرما تھے اور دوسری طرف لاثانی سرکار صاحب تشریف فرما تھے ۔یہ کرم نوازی میں نے اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھی ۔
اس کے بعد میں دوبارہ حاضر ہوا اور میں نے آستانہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ پر حاضر ہو کر قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے ہاتھ پر حصولِ فیض کیلئے بیعت کی سعادت حاصل کرلی۔ بیعت ہونے کے بعد میں گھر چلا گیا اور کچھ دن بعد رات کے 11بجے کے بعد سوگیا تو خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک بہت ہی خوبصورت جگہ ہے وہاں پر پیر سید ولی محمد شاہ صاحب المعروف چادر والی سرکار رحمتہ اللہ علیہ تشریف فرما ہیں اور ساتھ ہی لاثانی سرکار تشریف فرما ہیں اور میں بھی ان کے ساتھ بیٹھا ہوں۔ چادر والی سرکار رحمتہ اللہ علیہ سے سفید نور کی شکل میں فیض لاثانی سرکار پر پڑ رہا ہے اور آپ لاثانی سرکار جی دونوں ہاتھ بڑھا کر وہ فیض مجھے منتقل کر رہے ہیں ۔
بے شک آپ سرکار کا فیض بے مثال ہے جس سے پیر صاحبان بھی فیضیاب ہورہے ہیں۔

انوکھی کرم نوازی