نزع کی مشکلات آسان ہوگئیں

شفقت بانو(دھلے گوجرانوالہ) کہتی ہیں کہ میری شادی کو پندرہ سال ہوچکے ہیں اورمجھے چار سال ہوچکے ہیں کہ میں قبلہ پیر و مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے دست حق پر بیعت ہوں لیکن ان چار سالوں میں میں نے کبھی بھی سنجیدگی کے ساتھ وظائف نہیں کئے تھے۔ 15 اپریل کو میرے خاوند ایک فیکٹری میں کام کرتے ہوئے اونچائی سے گرنے سے وفات پاگئے۔ ان کی تدفین کے بعد میں قبرستان سے کچھ فاصلے پر کھڑے ہو کر رونے لگی۔ میرے ذہن میں آرہا تھا کہ پتہ نہیں میرے خاوند کا آگے کیا حال ہورہا ہوگا؟ میری بڑی باجی جو میرے ساتھ تھیں اور وہ بھی سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ میں بیعت ہوچکی تھیں اور میرے برعکس وہ بڑی پابندی کے ساتھ وظائف کرتیں اور سلسلے کا کام بھی کر رہی ہیں۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم رو نہیں،  گھر جاکر تم اسم اعظم اللہ کا ورد کرو اور مرشد پاک کا تصور کرو۔ چنانچہ گھر آکر میں نے ذکر کرنے کے بعد ابھی تصور کرنا شروع ہی کیا تھاکہ مجھ پر سارے پردے عیاں ہوگئے۔ سب سے پہلے مجھے نبی اکرم ۖ کے روضہ پاک کی زیارت جاگتی ہوئی آنکھوں کے ساتھ ہوئی ۔ اس کے بعد  میں نے دیکھا کہ ایک جگہ میرا خاوند ہے اور اس کے گرد سانپ ہیں پھر آگ دیکھائی گئی اور پھر جہنم کا منظر دیکھایا گیا۔ میں نے ذکر جاری رکھا۔ اس کے بعدپیر و مرشد قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب تشریف لائے ہیں۔ آپ کے پیچھے بے شمار ہستیاں موجود ہیں اور پھر وہ ساری آپ میں سما گئی ہیں۔ پھر آپ سرکار نے میرے خاوند کے حق میں دعا فرمائی تو جو عذابات میرے خاوند کو ہورہے ہیں وہ دور ہونے لگے۔ اُس کے بعد انہوں نے فرمایا کہ یہ میرا مرید ہے چاہے اسکی توجہ میری طرف نہیں تھی لیکن میں پھر بھی اس کی مدد کو آیا ہوں۔
    اس کے بعد پھر میں نے دیکھا کہ میرے خاوند کو لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کوئی بہت بڑا گناہ کیا تھا اُس وجہ سے ان کی پکڑ ہوئی لیکن سرکار جی کی کرم نوازی سے اس گناہ کا عذاب بھی ان سے ٹل گیا۔  پھر  میں نے اپنے خاوند کو دیکھا کہ وہ بہت اچھی جگہ میںہیں (ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ جنت ہے) ۔ اس کے بعد میرے خاوند نے مجھے بتایا کہ یہ سرکار جی ہیں جو سیدھا راستہ دیکھاتے ہیں۔پھر میں نے دیکھا کہ میرے خاوند کو پھولوں کا لباس پہنایا گیا ہے۔ پھر ان کو روضہ رسولۖ کے قریب لے جایا گیا اور کہا گیا کہ یہ لاثانی سرکار کے مرید ہیں اور یہاں نیک روحوں کو لایا جاتا ہے۔
    بے شک یہ سب کرم قبلہ لاثانی سرکار صاحب کی نسبت سے ہوا ہے۔ اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میرا عقیدہ مضبوط ہوگیا ہے اور میں نماز اور وظائف بھی پابندی سے کرنے لگ گئی ہوں۔

انوکھی کرم نوازی