گنجینہ فیض لاثانی

ذیشان نیازی نقشبندی (کورنگی کراسنگ کراچی) سے بیان کرتے ہیں کہ لاثانی سرکار سے بیعت ہوئے صرف چند دن (دو یا تین دن گزرے تھے تو مجھے چادر والی سرکارؒ نے اپنی زیارت پاک سے نوازا۔ 
کچھ دن بعد میں مغرب کی نماز پڑھ کر میں تھوڑی دیر کیلئے سو گیا تھا تو مجھے سید عبداللہ شاہ غازیؒ نے اپنی زیارت پاک سے نوازا اور عبداللہ شاہ سرکارؒ اپنی قبر انور سے جلوہ گر ہوئے اور مجھ سے گفتگو فرما دی اور اپنی قبر انور کی اندر سے زیارت کروائی اور اپنے قبر انور سے پھولوں کے ہار اٹھا کر مجھے پہنائے اور اسی کے بعد جب میں جانے لگا تو مجھے اللہ حافظ کہا اور کہا کہ میں یہاں پر رہتا ہوں۔ 
ایک رات جب میں سو رہا تھا تو خواب میں حضرت سیدنا علی المرتضیٰ235 کی زیارت سے نوازا اورحضرت سیدنا علی المرتضیٰ235 نے سفید رنگ کا امامہ شریف باندھا تھا اور اس پر ہرے رنگ کی پٹی تھی اور اوپر کا تاج سونے کا تھا۔ 
مجھے ایک رات صبح فجر کی نماز سے پہلے حضرت یوسف علیہ السلام کی زیارت ہوئی اور انہوں نے کرم فرمایا اور مجھے زور کی آواز آئی حضرت یوسف۔ اور میں زیارت کرتا رہا اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔ 
ایک رات فجر کی نماز سے پہلے حضرت سیدنا ابوبکر صدیق235 کی زیارت سے نوازا ۔
ایک دن میں لاہور داتا صاحبؒ کے مزار پرگیا اور میں نے قبلہ پیر و مرشد لاثانی سرکار صاحب کے وسیلے سے دعا کی کہ اے حضرت داتا صاحبؒ ! اپنی زیارت سے نوازیں جب میں گھر گیا تو رات کو خواب میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ نے اپنی زیارت پاک سے نوازا۔
ایک رات خواب میں مجھے میرے آقا ومولا حضرت محمدﷺ نے اپنی زیارت پاک سے نوازا اور میں دیکھتا ہوں کہ ایک اسٹیج سجا ہوا ہے اور اس پر بچے کھڑے ہوئے ہیں اور میں اپنی والدہ کا ہاتھ پکڑ کر کھڑا ہوں اور اتنے میں اپنی والدہ کو اسٹیج کی طرف اشارہ کرکے دکھاتا ہوں کہ اسٹیج پر امام الانبیاء حضرت محمدﷺ جلوہ گر ہوئے اور آپﷺ کی عمر تقریباً 12 یا 14 سال کی ہے اور آپﷺ اسٹیج پر بیٹھے سب لوگوں میں سے نمایاں نظر آرہے ہیں۔

انوکھی کرم نوازی