فیض کی تصدیق ہوگئی

عبدالغفور نقشبندی ولد خدا بخش (جہانیاں منڈی خانیوال) سے بیان کرتے ہیں کہ مجھے بیعت ہونے کے چند دن بعد خواب میں کلمہ طیبہ آسمان پر لکھا ہوا نظر آیا۔ 
دوسرے دن خواب میں اسم محمدﷺ اور تیسرے دن خواب میں حضور نبی کریمﷺ کے روضہ پاک کی زیارت پاک ہوئی۔ 
پھر ایک رات خواب میں آواز آتی ہے کہ اٹھ جاؤ نبی کریمﷺ تشریف لارہے ہیں اور اٹھ کر وضو کرو۔ میں فوراً اٹھ کر وضو کرلیتا ہوں۔ وضو کرکے جب میں کمرے میں جاتا ہوں تو میرے کمرے کے دروازے پر دستک ہوتی ہے۔ جب میں دروازہ کھولتا ہوں تو حضور نبی کریمﷺ تشریف لاتے ہیں اور مجھے اپنی زیارت پاک سے نوازتے ہیں۔ 
بے شک پیر و مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کا فیض و کرم بے مثال اور لاثانی ہے۔ 

انوکھی کرم نوازی