بیعت ہونے سے تین سال پہلے زیارت پاک ہوگئی

محمد سجاد نقشبندی (چک نمبر 104شمالی سرگودھا) بیان کرتے ہیںکہ میں یو۔ ای۔ ٹی لاہور سے میکنیکل انجینئرنگ میں ایم فل کررہا ہوں۔ مجھے خواب میں آج سے تین سال پہلے صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کی زیارت پاک ہوئی تھی۔ خواب میں مجھے ان کی کی تین باتیں یاد تھیں کہ ان کی سیاہ داڑھی ہے، انہوںنے خواب میں میرا کوئی مسئلہ حل کیا اور مجھے فرمایا کہ کسی نیک بزرگ کے ہاتھ پر بیعت اختیار کرلو تم تر جائو گے۔
مجھے اس وقت لاثانی سرکار صاحب کے متعلق پتہ نہیں تھا تو میں نے یہ خواب اپنے ماموں کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ سیاہ داڑھی والے بزرگ تو گولڑہ شریف والے ہیں اور میں دو تین مرتبہ روالپنڈی بھی گیا لیکن گولڑہ شریف جانے کا اتفاق نہیں ہوا۔ پھر ایک مرتبہ مجھے لاہور ٹائون شپ میں منہاج القرآن کے کریم ڈار صاحب کی بیٹی کو پڑھانا شروع کیا اور ایک دن اس کے لیپ ٹاپ پر قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کی تصویر دیکھی تو مجھے تین سال پرانا اپنا خواب یاد آگیا اور جب میں نے لاثانی سرکار صاحب کو محفل کی وڈیو میں دیکھا تو مجھے پتہ چل گیا کہ یہ وہی بزرگ ہیں جن کی مجھے خواب میں زیارت ہوئی تھی۔
اسکے بعد میں نے لاہور میں ہی قبلہ لاثانی سرکار صاحب سے بیعت کی سعادت حاصل کرلی۔ اس کے بعد مجھے خواب میں حضور اکرمۖ کی زیارت ہوئی۔ میں نے دیکھا کہ میں ریتلے علاقے کی مسجد میں ہوں اور ہم سب نمازی حضور اقدسۖ کی آمد کا انتظار کررہے ہیں اور اسی دوران میں نے سوچا کہ میں نے آپۖ کے بارے میں بہت سنا اور پڑھا کہ آپۖ سلام کرنے میں پہل کرتے ہیں۔ میں یہ سوچ ہی رہا تھا کہ آپۖ تشریف لائے اور آپۖ نے سب کو سلام کہا۔ میں آپۖ کو دیکھ کر میں بہت خوش ہوا اور میں آپۖ کے ہاتھ مبارک کا بوسہ لے کر آپۖ کا ہاتھ مبارک اپنے سر پر رکھ کر رونے لگا تو آپۖ نے میری کمر پر تھپکی دی اور فرمایا کہ صبر کرو اللہ بہتر کرے گا۔

انوکھی کرم نوازی