دستگیری ہمیشہ ہی کی ہے

ڈاکٹر محمد افضل نقشبندی ( نائب امیر حلقہ صادق آباد) 14اپریل 2005ء کو قبلہ لاثانی سرکار صاحب کی نسبت عطا ہوئی۔ الحمد للہ ہر موڑ پر سرکار جی نے دستگیری فرمائی اسی سلسلہ میں واقعے بیان کرتا ہوں۔
2007ء کی بات ہے میری ایک خالہ زاد ہسپتال میں ایڈمٹ تھی۔ لیڈی ڈاکٹر نے بتایا کہ بچہ کے سرکااوپری حصہ نہیں بنا۔ تین دن وہ ہسپتال میں ایڈمٹ رہی، لیڈی ڈاکٹر دوائیں وغیرہ دیتی رہی مگر مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ آخر لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ کل بارہ بجے دن کو اسکا آپریشن ہو گا میں اپنے گھر میں ہی تھا کہ صبح کے وقت میری خالہ جان ہمارے گھر آئیں اور کہا کہ افضل بیٹا اب بتائو کیا کریں۔ لیڈی ڈاکٹر نے کہا ہے کہ آج بارہ بجے دن کو آپریشن کرے گی۔ میں نے کہا: خالہ جان! آپ پریشان نہ ہوں میں گڑ ُدم کروا کر دیتا ہوں۔ آپ اسے کھلا دیں اللہ تعالیٰ کرم کرے گا۔ میں نے نور الحسن نقشبندی (امیر حلقہ صادق آباد) سے گڑ دم کروا کر دیا۔ اس نے کھایا اور الحمد للہ بغیر آپریشن کے ڈیلیوری ہوئی اور بچہ بھی بالکل تندرست تھا۔ لیڈی ڈاکٹر بھی حیران رہ گئی کہ ایسا کس طرح ہو گیا۔ بے شک یہ سب میرے مرشد کا کرم ہے ۔
اسی طرح میرا بیٹا محمد حسن بیمار پڑ گیا اور اسکی ایک ٹانگ نے حرکت بند کر دی ہم سب بہت پریشان ہوئے ڈاکٹرز نے فزیو تھراپی کروانے کا کہا۔ میں اسے ایک فزیو تھراپسٹ کے پاس لے گیا۔ اس ڈاکٹر نے کہا کہ بچے کے دماغ میں حرکات و سکنات کے حوالہ سے جو خلیات ہیں وہ متاثر ہوئے ہیں اسکی مکمل ٹریٹمنٹ دو ماہ میں ہو گی لیکن پھر بھی یہ کہنا ممکن نہ ہے کہ بچے کی ٹانگ ٹھیک بھی ہو گی یا نہیں۔ ہم سب بہت پریشان ہوئے۔ پھر میں نے فوراً نور الحسن نقشبندی (امیر حلقہ صادق آباد) سے رابطہ کیا۔ وہ اُس وقت اپنے کام کے سلسلے میں گھوٹکی گئے ہوئے تھے۔ میرا مسئلہ سن کر وہ اگلے ہی دن واپس آ گئے اور انہوں نے آکر بچے کو دم کیا اور کہا کہ تین دم کروالینا الحمد للہ صرف دو دن میں میرا بچہ بالکل ٹھیک ہو گیا اور اب محسوس بھی نہیں ہوتا کہ اسکے ساتھ کوئی ایسا ویسا مسئلہ ہوا تھا ۔ بے شک یہ سب میرے کرم و عطا میرے پیر ومرشد کی نسبت کی بدولت مجھ پر ہوئی۔

انوکھی کرم نوازی