مسلمان جن نے محفل پاک لاثانی کروانے کا کہا

محمد طارق نقشبندی (رحیم یار خان) بتاتے ہیں کہ میری بیوی عرصہ 5 سال سے بیمار تھی۔ اس پر جنات کا سایہ تھا اور اسے دورے پڑتے تھے۔ محمد طارق نقشبندی سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ میں بیعت ہو گیا۔ قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کی شبیہہ مبارک گھر میں لگائی۔ تہجد کے وقت کسی نے مجھے اٹھایا جب میر ی آنکھ کھلی تو میری آنکھوں کے سامنے ایک آدمی کھڑا تھا۔ میں حیران ہو گیا یہ آدمی کہاں سے آگیا؟ تو میں نے اس سے پوچھا کہ تم کون ہو؟ اس نے کہا میںجن ہوں۔ پھر اس جن نے مجھ سے پوچھا: یہ شبیہہ کس کی ہے؟ میں نے کہا: یہ میرے پیرو مرشد لاثانی سرکار ہیں۔ اس نے کہا: میںآج سے لاثانی سرکار صاحب کا بیعت ہو رہا ہوں۔ اب میں آپ کو بالکل تنگ نہ کروں گا اور میں آپ کا پیر بھائی بن چکا ہوں۔ آپ فوراً درودوسلام کی فلیکس بنوائیں محفل پاک کروائیں اور محفل میں فلیکس لگائیں پمفلٹ تقسیم کریں۔
محمد طارق نقشبندی بتاتے ہیں کہ جس دن سے ہم لاثانی سرکار صاحب کے بیعت ہوئے ہیں اس دن سے میرے تمام مسائل حل ہو چکے ہیں اور ساری فیملی نمازی بن چکی ہے۔

انوکھی کرم نوازی