صلوٰۃ و سلام کی برکت سے پٹرول پمپ آتشزدگی سے بچ گیا 

حاجی محمد افضل نقشبندی (لاثانی پٹرولیم مانانوالہ فیصل آباد) سے بیان کرتے ہیں کہ 17اگست 2015ء بروز سوموار پٹرول کا ٹینکر ہمارے پٹرول پمپ پر پٹرول ڈال رہا تھا (پٹرول پمپ کے سٹور میں پٹرول ڈال رہا تھا) اچانک ٹینکر کے قریب ایک بجلی کی تار میں سپارکنگ ہوئی جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی لپٹیں تقریبا 25 تا 30 فٹ اونچی ہوچکی تھیں۔ پٹرول ٹینکر کی ڈرائیونگ سیٹ جل گئی لیکن پیر و مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے کرم سے نہ ٹینکر میں موجود پٹرول جلا اور نہ ہی سٹور کیئے ہوئے پٹرول کو کوئی نقصان پہنچا۔ تقریباً10منٹ آگ جلتی رہی اور ذرہ بھی نقصان نہ ہوا۔ اس واقعہ کے قرب و جوار والے تمام لوگ گواہ ہیں۔ ہمارے پمپ پر صلوٰۃ و سلام کی بڑی فلیکس شیٹ بھی لگی ہوئی ہے، بے شک لاثانی سرکار کا پیغام حق ہے اور صلوٰۃ و سلام کی فلیکس کی برکت سے ہمارے پٹرول پمپ آتشزدگی سے بچ گیا۔ 

انوکھی کرم نوازی