وصال کے 32 سال بعد پیر سیال کی طرف سے لاثانی سرکار کے فیض کی تصدیق

محمد اعظم نقشبندی (لاثانی ٹریکٹر ورکشاپ کچہری روڈ چک نمبر134 جنوبی سلانولی سرگودھا) بیان کرتے ہیں کہ میں مغرب کے وقت دوکان پر بیٹھا تھا کہ ماسٹر اﷲ دتہ جوکہ پیر سیال خواجہ قمرالدین صاحب کا مرید ہے میرے پاس آیا اور آکر میرے پاؤں دبانے لگا کہ میرے لئے دعا کریں۔ میں نے پوچھا کیا مسئلہ ہے آپ اس طرح کیوں کر رہے ہیں۔ وہ کہنے لگا کہ مجھے میرے مرشد کریم خواجہ قمرالدین صاحب جن کو اس دنیا سے پردہ کئے ہوئے بتیس سال گزر گئے ہیں، خواب میں میں مجھے ملے ہیں اور فرماتے ہیں کہ آپ نے جو بھی دعا کروانی ہے وہ محمد اعظم نقشبندی سے کروالیں۔۔ میں عرض کرتا ہوں حضور وہ تو ٹریکٹروں کا مستری ہے آپ فرماتے ہیں وہ لاثانی سرکار کا غلام ہے اور لاثانی سرکار کا فیض اس وقت عروج پر ہے اور لاثانی سرکار اس وقت کے شہنشاہ ہیں۔ آپ نے جو بھی دعا کروانی ہو اس سے کروا لیا کریں۔میں اس کی بات سن کر حیران ہوجاتا ہوں اور پھر اس کے حق میں ہاتھ بلند کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں۔ بیشک میرے مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کے فیض کی تصدیق بعد از وصال بھی بزرگ ہستیاں اور پیر صاحبان فرمارہیں۔

انوکھی کرم نوازی