ایکسیڈنٹ سے محفوظ ہوگئے

افتخار احمد نقشبندی (قلعہ دیدارِ مصطفےٰ گوجرانوالہ) بیان کرتے ہیں کہ ہم سات پیر بھائی جو کہ کیری ڈبے میں سفر کررہے تھے اور آستانہ عالیہ سے واپس گوجرانوالہ آرہے تھے۔ جب کیری ڈبا پنڈی پٹھیاں پہنچا تو بے قابو ہوکر کھائی میں گر گیا۔ کھائی میں گرنے کی وجہ سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ گرد و نواح سے لوگ اکٹھے ہوگئے اور جو بھی شخص گاڑی کی حالت دیکھتا تو وہ یہ پوچھتا تھا کہ اس گاڑی میں جتنے آدمی تھے سارے مر گئے یا کوئی بچ بھی گیا ہے ؟
وہ کیری ڈبہ مکمل طور پر تباہ ہوچکاتھا مگر اللہ تبارک و تعالیٰ نے مرشد کریم کے صدقے ایسا کرم کیا کہ ہم سب پیر بھائی بالکل محفوظ تھے اور ہمیں ہلکی سی خراش تک بھی نہیں آئی۔ ہم میں سے ایک پیر بھائی محمد ریاض نقشبندی جب اسی رات اپنے گھر جاکر سوئے تو ان کو خواب میں صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کی زیارت ہوتی ہے اورمحمد ریاض نقشبندی قبلہ لاثانی سرکار صاحب سے عرض کرتے ہیں کہ سرکار! آج آپ کے کرم سے ہم بچ گئے ہیں ورنہ یقیناًہم سب کی موت واقع ہونی تھی۔ قبلہ پیر و مرشد لاثانی سرکار صاحب نے سات بکرے دکھائے اور فرمایا کہ ہم نے ان سات بکروں کا صدقہ دے کرآپ سات لوگوں کے عوض دے کر اللہ تبارک وتعالیٰ سے آپ کو نئی زندگی لے کر دی ہے۔

انوکھی کرم نوازی