فتنہ و فساد سے نجات

محمد سکندر نواز نقشبندی (آرمی حوالدار بہاولپور) بیان کرتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ آستانہ عالیہ پر موجود ہوں اور غیبی آواز آتی ہے کہ لاثانی سرکار کی شبیہہ (تصویر مبارک) جس جگہ ہوگی وہ جگہ آفات و بلیات اور ہر نقصان سے محفوظ رہے گی اور اگر یہ شبیہہ (تصویر مبارک) اسرائیل اور فلسطین میں لگائی جائیں تو وہ ریاستیں بھی پُر امن ہوجائیں گی۔ پھر لاثانی سرکار صاحب کی شبیہہ (تصویر مبارک) دکھائی جاتی ہے جس کا سائز 4x6ہوتا ہے، اس کا بیک گراؤنڈ سبز رنگ کا ہوتا ہے اور شبیہہ مبارک سے سبز رنگ کا نور مبارک نکل رہا ہوتا ہے۔ پھر لاثانی سرکار صاحب میرے پاس تشریف لاتے ہیں اور آپ کے ہاتھ میں شبیہہ مبارک ہوتی ہے۔ آپ سرکار مجھے ایک ایک کرکے وہ شبیہہ مبارک دیتے ہیں اور میں آستانہ عالیہ اور گلیوں میں لگاتا جاتا ہوں۔

انوکھی کرم نوازی