سلسلہ عالیہ کی نشرواشاعت کی بدولت حضور نبی کریمﷺ کی زیارت پاک ہوگئی

خالد سلیم نقشبندی (فیصل آباد) بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بڑی عید کے تیسرے دن میں نے جناب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے دستِ حق پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔ میں نے جب سلسلہ عالیہ لاثانیہ کی کتب پڑھ لی تو وہ کتب میں نے اپنے کزن اور دوست احباب کو گفٹ دے دی۔ محمد احسان نقشبندی صاحب جن کی مرکزی آفس آستانہ عالیہ پر ڈیوٹی ہوتی ہے انہوں نے مجھے کہا کہ تم آپ جو صلوٰۃ والسلام کی فلیکس شیٹ اور کتب وغیرہ گفٹ دیتے ہو اس کی ماہانہ رپورٹ آفس میں جمع کروایا کرو۔ 
جب میں نے سلسلہ عالیہ کی نشر واشاعت کا کام شروع کیا تو سب سے پہلے گھر والوں نے تنقید کرنا شروع کردی۔ ’’ایہہ جی پیر پرست ہوگیا اے‘‘ اور اسی طرح کی اور باتیں مجھے سننے کو ملتی رہتی اور بعض دفعہ میرے والد صاحب کہہ دیتے تھے کہ ’’مرید توں ہویا ایں تے لوگ ایویں مخالفت کردے نے‘‘ میرے والد صاحب بعض اوقات سالانہ محفل کی CDسے قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کا خطاب وغیرہ بھی سن لیتے تھے۔ 
میرے والد صاحب نے جمعہ کے دن مورخہ 07-02-2014کی صبح فجر سے کچھ دیر پہلے خواب میں دیکھا کہ بہت بڑی محفل ہورہی ہے جس میں حضور پاکﷺ میرے والد صاحب کے آفیسر کے ساتھ مصافحہ کررہے ہیں۔ میرے والد صاحب جو کہ دو دن (بدھ+جمعرات) رات کو شوق سے پیر طریقت صاحبزداہ شبیر احمد سرکار کا والیم جس میں ’’کناں لفظاں نال بیان کراں میں شان صدیق اکبر (رضی اللہ عنہ) دا‘‘ اور باقی بھی سنتے رہے تھے اور اپنی دیگر مصروفیات کی وجہ سے وظائف اور درود شریف نہ پڑھ سکے (وہ کسی اور جگہ بیعت ہیں ان کے مرشد پاک پردہ کرچکے ہیں) جمعہ کے دن خواب میں حضور پاکﷺ کی زیارت مبارک کے دوران آپﷺ میرے والد صاحب سے فرما رہے ہیں ’’توں تے ساڈے تے درود پاک پڑھنا وی بُھل (بھول) گیا۔‘‘ اور میرے مرشد پاک جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب بھی اسی محفل پاک میں موجود ہیں۔ 
یہ خواب دیکھنے کے بعد میرے والد نے قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے ہاتھ پر بیعت صحبت کی سعادت حاصل کرلی۔ اس سے پہلے میرے والد صاحب کو 20سال پہلے حضور نبی کریمﷺ کی زیارت پاک ہوئی تھی۔ سلسلہ عالیہ کی نشرواشاعت کرنے کی وجہ سے ہم سب گھر والوں پر کرم نوازیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کرم نوازیوں کا یہ سلسلہ ہم سب پر جاری و ساری رکھے۔ آمین 

انوکھی کرم نوازی