فقراء اور اولیاء میں لاثانی

 خواب میں دیکھا حضور سیدنا غوث الاعظم سرکارؒ فرماتے ہیں کہ جس طرح حضور نبی کریمﷺ کو ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کے بعد آخر میں بھیجا گیا اسی طرح فقراء اور اولیاء کرام کے بعد لاثانی سرکار کو سب سے افضل بنا کر بھیجا گیا۔ 

فدا حسین نقشبندی (سیالکوٹ روڈ سنگو والی گوجرانوالہ) بیان کرتے ہیں کہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی کرم نوازی سے مجھ پر کرم ہوا اور میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ جہاں پر بیٹھ کر میں وظائف کرتا ہوں وہاں پر بہت بڑی بزرگ ہستیاں پرواز کرتی ہوئی تشریف لاتی ہیں۔ اور اس جگہ پر محفل پاک لاثانی شروع ہوجاتی ہے۔ محفل میں صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نقشبندی کلام’’ لاثانی لجپال سب سے جدا‘‘ پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ محفل میں تشریف لائی ہوئیں ہستیوں میں سے حضور سیدنا غوث الاعظم سرکارؒ اور حضرت سیدنا داتا گنج بخش علی ہجویریؒ آپس میں گفتگو فرمارہے ہوتے ہیں۔ حضور سیدنا غوث الاعظم سرکارؒ فرماتے ہیں کہ جس طرح حضور نبی کریمﷺ کو ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کے بعد آخر میں بھیجا گیا اسی طرح فقراء اور اولیاء کرام کے بعد لاثانی سرکار کو سب سے افضل بنا کر بھیجا گیا۔ 

 

 

 

انوکھی کرم نوازی