اولیاء کی نظر میں لاثانی سرکار کی شان و عظمت

امام مسجد کو40سال بعد لاثانی سرکار کی بیعت کی سعادت نصیب ہوگئی. تصویر مبارک دیکھ کر سالوں پہلے ہونیوالی کرم نوازی یاد آگئی

مولوی نذیر احمد (امام مسجد وخطیب عمر 75سال چک نمبر 70/A تحصیل لیاقت پور رحیم یارخان ) بیان کرتے ہیں کہ میں 1962 ؁ء میں پیر نو لکھ ہزاری شاہ کوٹ کے سلسلہ میں بیعت ہوا۔ نواب شانگھڑ میں امامت خطابت کی تھی۔ 16 سال کے بعد تحصیل لیاقت پور چک 70/A میں امامت وخطابت کے فرائض سر انجام دیئے۔ جب میں سلسلہ پیر نولکھ ہزاری میں ارادہ بیعت کی تو چند سال بعد میرے مرشد پاک فانی دنیا سے پردہ فرما گئے۔ میرے مرشد کریم کی کچھ عرصہ بعد مجھے زیارت ہوئی۔ آپ کے ہمراہ بڑی حسین وجمیل ہستی جن کے سر پر عمامہ شریف سجا ہوا ہے میرے مرشد پاک نے مجھے فرمایا کہ بیٹا یہ میرے بھی پیر ہیں اور تمھارے بھی پیر ہیں۔اتنے عرصہ میں دو مرتبہ پھر انہی عمامہ شریف والی ہستی کی زیارت مبارک ہوئی۔ دونوں مرتبہ میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ان بزرگ ہستی نے فرمایا ’’ تو ہمارا ہے‘‘ میں رات دن اسی سوچ میں رہتا تھا کہ کبھی ظاہر زیارت بھی نصیب ہوگی۔ مورخہ 1-11-2012 کو میرا حضور قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب مدظلہ العالی کے ایک مرید کے گھر جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں تصویر مبارک دیکھی تو میں نے گھر والوں سے پوچھا کہ یہ تصویر مبارک کسی ہستی کی ہے۔ انھوں نے بتایا یہ ہمارے مرشد کریم لاثانی سرکار صاحب ہیں تو پھر میں نے تمام گھر والوں کو نصیحت کی کہ محبت سے پکے ہوکر اس ہستی کے ساتھ لگے رہو میں تقریبا40سال پہلے خواب میں ان بزرگ ہستی کے دست حق پر بیعت ہوچکا ہوں۔ تصویر میں عمامہ شریف کو دیکھ کر میں حیران ہوگیا کہ میرے پیر صاحب نے جس ہستی کی زیارت کروائی ہے وہ ہستی قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب ہی ہیں۔اور انہی کیلئے میرے مرشد نے فرمایا کہ یہ تو میرے بھی پیر ہیں اور میں تو یہ کہتا ہوں کہ لاثانی سرکار سب پیروں کے پیر ہیں۔ لاثانی سرکار صاحب کے تمام مریدوں کے مبارک ہو لاثانی سرکار زندہ باد۔

انوکھی کرم نوازی