دیوار دوسری طرف گر گئی

    پیر بہن بیان کرتی ہیں کہ ہم 2011ء سے صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے بیعت ہیں۔ اور آپ سرکار صاحب کے بتائے ہوئے وظائف اور صلوٰة وسلام کو باقاعدگی سے روزانہ پڑھتے ہیں۔ ایک مرتبہ ہم سب گھر والے چھت پر سو رہے تھے۔ رات کے وقت اچانک بہت زیادہ تیز آندھی آگئی۔  ہمارے ساتھ والے ہمسایوں کی جو دیوار ہے وہ ٹوٹ کر ہم پر گرنے ہی والی تھی  کہ میری امی نے کھلی آنکھوں سے دیکھا کہ اسی وقت قبلہ لاثانی سرکار صاحب   تشریف لاتے ہیںاور دیکھتے ہی دیکھتے آپ سرکار کے ہاتھ اتنے بڑے ہوگئے کہ آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے پوری دیوار کو پکڑ کر دوسری طرف یعنی کہ ان کی چھت کی طرف کر دیا اور پھر اتنے میں دیوار کے گرنے کی آواز آئی۔ ہم سب گھر والے اٹھ کر اندر کمروں میں بھاگ گئے۔ میری امی نے بتایا کہ لاثانی سرکار صاحب نے جو صلوة وسلام کا پیغام بتایا ہے اس کی برکت دیکھئے کہ آج ہم اتنے بڑے حادثے سے بچ گئے ہیں۔ حالانکہ کی ہوا کا رخ بھی ہماری طرف تھا اور دیوار بھی ہمارے گھر میں گرنے والی تھی مگر عین وقت پر قبلہ پیر و مرشد کی دستگیری کی بدولت ہم اتنے بڑے نقصان سے بچ گئے۔ محلے داروں نے پوچھا کہ دیوار ٹوٹنے سے آپ کا کوئی جانی یا مالی نقصان تو نہیں ہوا تو ہم نے بتایاکہ ہمارے قبلہ نے ہم پر دستگیری فرمائی ہے اور ہمیں اتنے بڑے حادثے سے بچایا اور ہماری دستگیری فرمائی ۔

انوکھی کرم نوازی