زندگی میں حقیقی انقلاب آگیا

طاہر حمید نقشبندی (گائوں پانڈو تھانہ تحصیل و ضلع ایبٹ آباد) بیان کرتے ہیں کہ میرا تعلق پہلے مسلک دیوبند سے تھا۔پھر میری ملاقات صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے ایک مرید سے ہوگئی۔ اس نے مجھے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ کی کچھ کتابیں پڑھنے کیلئے دیں۔ جنہیں پڑھ کر میرے ذہن میں ایک انقلاب برپا ہوگیا اور میں سب سے زیادہ متاثر لاثانی سرکار صاحب کے اعلانِ عام سے ہوا(اعلان عام: کسی بھی مذہب و مسلک سے تعلق رکھنے والا شخص صرف ایک ماہ اس فقیر ( صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار) سے تعلق قائم کرکے دیکھ لے انشاء اللہ اسے راہِ حق کی تصدیق ہوجائے گی)۔ اسی اعلان کو ذہن میں رکھ کر میں نے آستانے عالیہ پر 6مارچ 2015ء کو حاضری دی اور بیعت کی سعادت حاصل کرلی۔ بیعت ہونے کے بعد میں نماز اور تسبیحات کا پابند ہوگیا جو کہ میری زندگی میں ایک حقیقی انقلاب تھا۔ بیعت ہونے کے 25ویں روز مجھے درود شریف پڑھتے وقت مجھے مشاہدہ میں روضۂ رسولۖ کی زیارت پاک ہوئی اور 27ویں روز درود شریف پڑھتے وقت مشاہدہ میں دوبارہ روضۂ رسول کی زیارت ہوئی اور میں حضور پاکۖ کی قدموں میں درود شریف پڑھ رہا تھا لیکن مجھے آپۖ کا چہرہ انور نظر نہیں آرہا تھا۔ اسی وقت ادھر لاثانی سرکار صاحب بھی تشریف لائے اور مجھے دیکھ کر مسکرائے۔ پھر 33ویں روز رات کے وقت جب میں درود شریف پڑھ رہا تھا تو میرے دل سے اچانک دعا نکلی اے اللہ! مجھے اپنے محبوب حضرت محمد ۖ کی زیارت پاک کروا دے۔ دعا کرنے کے بعد مجھے مشاہدہ میں حضور پاکۖ کے چہرہ انور کے خدوخال ظاہر ہونے شروع ہوگئے جس کی میں تقریباً 6سے 7منٹ تک زیارت کرتا رہا۔ اس کے بعد چند دن تک جب بھی میں درود شریف پڑھتا تھا تو مجھے حضور پاکۖ کا چہرہ انور نظر آتا تھا ۔ میں نے حضور پاکۖ کے چہرہ مبارک سے لیکر پائوں مبارک تک کی زیارت کی۔ میںنے جب پائوں مبارک دیکھے تو یہ وہی پائوں مبارک تھے جن کی زیارت مجھے 25ویں روز ہوئی تھی۔ یہ کرم واقعی میری زندگی میں ایک حقیقی انقلاب ہے جسے میں بھول نہیں سکتا۔ بے شک لاثانی سرکار صاحب کا فیض بھی لاثانی ہے۔

انوکھی کرم نوازی