دو انبیاء کرام کی زیارت پاک ہوئی

محمد اعظم نقشبندی (لاثانی ٹریکٹر ورکشاپ کچہری روڈ سلانوالی سرگودھا) بیان کرتے ہیں کہ ٩ ذوالحج بروز جمعرات کی رات خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ میری دوکان کے پیچھے مجھے ایک ایکڑ زمین ملی ہے جس میں اپنا عالی شان گھر بناتا ہوں اور ساتھ ہی ایک بہت خوبصورت مسجد بنا تا ہوں۔ وہاں میں محفل پاک ذکر و نعت لاثانی کا اہتمام کرتا ہوں اور آستانہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ پر حاضری دیتا ہوں اور اپنے پیر و مرشد حضور صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار مدظلہ العالیٰ کی بارگاہ میں عرض کرتا ہوں حضور میں نے محفل کا اہتمام کیا ہے، آپ میرے ہاں تشریف لائیں۔ لاثانی سرکار صاحب فرماتے ہیں کہ صاحبزادہ شبیر احمد صدیقی صاحب کو لے جائو۔ ہم صاحبزادہ صاحب سے عرض کرتے ہیں تو وہ ہمارے ساتھ تشریف لے آتے ہیں۔ تو وہاں کثیر تعداد میں مریدین موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے لوگ موجود ہوتے ہیں تو صاحبزادہ صاحب فرماتے ہیں کہ اتنے زیادہ لوگ لاثانی سرکار صاحب کا انتظار کر رہے ہیں تو ہم دوبارہ آستانہ عالیہ جا کر پیر و مرشد کی بارگاہ میں عرض کرتے ہیںاور ان یہ سب لوگوں کو لنگر کھلا دیں اور آپ میرے ساتھ آئیں۔ ہم آستانہ عالیہ واپس آتے ہیں اور لاثانی سرکار صاحب ہمیں دیکھ کر یہ فرماتے ہیں کہ کیا محفل اتنی جلدی ہو گئی ہے؟ تو صاحبزادہ صاحب عرض کرتے ہیں حضور وہاں تو بہت زیادہ لوگ محفل میں شامل ہیں اور وہاں آپ کا انتظار کر رہے ہیں اور زیارت کرنا چاہتے ہیں،آپ کرم فرمائیں اور محفل میں تشریف لائیں۔ تو لاثانی سرکار صاحب فرماتے ہیں: چلو محفل میں چلتے ہیں۔ جب آپ سرکار محفل پاک میں پہنچتے ہیں تو وہاں اللہ اللہ کا ذکر اونچی آواز میں شروع ہو جاتا ہے۔ ذکر کے بعد آپ دعا فرماتے ہیں اور محفل شروع ہو جاتی ہے۔ ساری رات محفل جاری و ساری رہتی ہے۔ صبح نماز کا وقت ہوتا ہے تو محفل کچھ دیر کیلئے روک دی جاتی ہے اور ساتھ ہی مسجد میں قبلہ لاثانی سرکار صاحب خود فجر کی اذان دیتے ہیں۔ اتنے میں سب لوگ جماعت کیلئے لوگ کھڑے ہو جاتے ہے تو آپ سرکار صاحب ایک طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آئیں جی آپ جماعت کروائیں۔ اتنا کہتے ہی ایک ہستی جلوہ افروز ہو جاتی ہے اور آپ بلند آواز سے لوگوں سے فرماتے ہیں کہ یہ حضرت یعقوب علیہ السلام ہیں۔ اس کے بعد جماعت کھڑی ہوتی ہے اور پھر نماز کے بعد آپ سرکار فرماتے ہیں کہ یہاں دو ہستیاں اور بھی تشریف فرما ہیں۔ آپ سرکار صاحب کے ساتھ ہی حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضور میاں صاحب چادر والی سرکار رحمتہ اللہ علیہ بھی تشریف فرما ہیں۔ اس کے بعد حضور میاں صاحب چادروالی سرکار رحمتہ اللہ علیہ کھڑے ہو جاتے ہیں اور دونوں انبیاء علیہ السلام کے ہاتھ اپنے دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر بلند کرتے ہیں اور فرماتے ہیں دیکھیں یہ حضرت یعقوب علیہ السلام ہیں اور یہ دوسری جانب حضرت ابراہیم علیہ السلام ہیں۔ اس کے بعد لاثانی سرکار صاحب کھڑے ہوتے ہیں اور حضور میاں صاحب چادروالی سرکار رحمتہ اللہ علیہ کی جانب اشارہ کرکے فرماتے ہیں کہ یہ چادر والی سرکار ہیں۔اس کے بعد لاثانی سرکار صاھب دعا فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب کو راہ حق دکھلائے اور ایسی محفلیں کروانے کی توفیق عطا فرمائیں۔ (آمین ثمہ آمین)اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے اور جب میں گھڑی کی جانب دیکھتا ہوں تو اس وقت رات کے تقریباً2:17 بجے ہوتے ہیں۔
بیشک میرے پیر و مرشد قبلہ و کعبہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار وارث الانبیاء ہیں۔ اور ہمارے پیر و مرشد ہم پر کرم و عنایت مسلسل فرما رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ ہمیں اپنے پیر و مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب سے اور زیادہ فیوض و برکات حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)

انوکھی کرم نوازی