کم عمر بچے پر کرم نوازی

حسن نواز ہے (محلہ سلطانہ آباد ریلوے پھاٹک سلانوالی) بتاتے ہیں کہ میری عمر تقریباً9سال ہے اور میں چوتھی جماعت کا طالب علم ہوں میں اپنے والد صاحب کے ساتھ وقتاً فوقتاً آستانہ عالیہ صدیقیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ 39/4غلام رسول نگر پیپلز کالونی نمبر 2 فیصل آباد گذشتہ دو سال سے حاضری دے رہا ہوں۔ مجھ پر کم عمری کے باوجود بھی کرم نوازیاں ہوتی رہتی ہیں جو کہ میری کم عمری کی وجہ سے مجھے بھول جاتی تھیں۔
اس دفعہ مورخہ 23-07-2015بروز جمعرات میں اپنے والدین کے ساتھ سالانہ محفل ذکر و نعت و سماع بسلسلہ جشن ولادت مرشد اکمل، قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب جو کہ پہاڑی گراؤنڈ فیصل آباد میں منعقد ہوگئی تھی اس محفل پاک میں شرکت کی۔ محفل پاک سے فارغ ہو کر دوسرے دن بروز جمعتہ المبارک گھر واپس پہنچ گئے۔ محفل کے ایک مہینہ گزرنے کے بعد مورخہ 23-08-2015بروز اتوار خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ سالانہ محفل پاک ہو رہی ہے۔ کلام پڑھا جا رہا ہے لوگوں پر کیفیت طاری ہے۔ جب کلام ختم ہوتا ہے تو سرکار جی مجھے میرا نام لے کر سٹیج پر بلاتے ہیں اور مجھ سے پوچھتے ہیں کہ بچے تم کس کے ساتھ آئے ہو۔ میں عرض کرتا ہوں کہ میں اپنے والدین کے ساتھ اور حاجی محمد اکرم نقشبندی امیر حلقہ سلانوالی کے ساتھ آیا ہوں تو لاثانی سرکار صاحب مجھے اپنے پاس بیٹھاتے ہیں اور مجھے دو تاج عطا فرماتے ہیں ایک چاندی کا تاج ہے اور ایک سونے کا ۔لاثانی سرکار صاحب چاندی کا تاج مجھے پہنا دیتے ہیں اور دوسرتاج مجھے پکڑا کر وہیں بیٹھا دیتے ہیں۔صبح محفل ختم ہونے تک میں وہیں آپ کے پاس بیٹھا رہتا ہوں اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
بے شک ہمارے پیر و مرشد جناب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کا فیض بچوں، نوجوانوں، بزرگوں ،خواتین، تمام مسلمانوں بلکہ تمام مذاہب کے لوگوں پر جاری و ساری ہے ۔

انوکھی کرم نوازی