جس نبی کی ولادت پر خود خدا بھی جشن منائے ،ان کی رفعت وعظمت کوخد ا کے سوا کوئی نہیں سمجھ سکتا

جنوری 2012کو ’’جشن آمد رسولؐ ‘‘کے مبارک موقع پرصدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایا کہ آقاء کل حضور نبی کریم روف الرحیم ؐاولین وآخرین میں سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں سب سے زیادہ محبوبیت اور مرتبہ حبیب پرفائز ہیں کیونکہ آپ ؐ کی ولادت پاک پر خود اللہ تعالیٰ نے بھی جشن منایا اور اس نے اپنے محبوب بندوں (مومنین )کوبھی خوشی اور جشن منانے کاحکم فرمایاہے۔ اللہ تعالیٰ نے کہیں نہیں فرمایا کہ میں نماز پڑھتا ہوں ،قرآن پڑھتا ہوں،روزے رکھتا ہوں اگر اللہ تعالیٰ نے اپنے بارے میں بتایا ہے کہ میں اور میرے فرشتے کیاکرتے ہیں؟کتنی دیر کرتے ہیں؟اور کس کا ذکر مبارک کرتے ہیں تو وہ اپنے محبو ب پاک حبیب پاک امام الانبیا رحمتہ للعالمین روف الرحیم سیدنا محمد رسول اللہ ؐ کی ذات اقدس کا ذکر پاک فرمایا ہے کہ میں اورمیرے فرشتے چوبیس گھنٹے بلکہ ہر لمحہ اپنے محبوب پاک ؐ کی ذات اقدس پردرودوسلام پڑھتے ہیں اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب بندوںیعنی مومنین (عاشقان مصطفی ؐ اولیا ء اللہ )پربھی پڑھنا فرض قرار دیا کہ اے میرے محبوب پاک ؐ کے جانثارو ،عاشقو!آپ بھی میری اور میرے فرشتوں کی طرح درودوسلام پڑھیں‘‘۔ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔’’بے شک !اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے غیب بتانے والے نبی ؐ پر درود بھیجتے ہیں اے ایمان والو !(مومنین و عاشقان مصطفی ؐ)تم بھی آپ ؐپر درود اور خوب سلام بھیجا کرو‘‘۔آپ نے مزید فرمایا کہ اس سال بھی جشن عیدمیلاد النبی ؐکے سلسلے میں مرکزی ہیڈ آفس لاثانی سیکریٹریٹ سمیت پاکستان بھر میں ہماری تمام تنظیمات بھرپور طریقے سے یہ ماہ مبارک منانے کااہتمام کررہی ہیں جس میں خصوصی پروگرامزسیمینارز،ریلیاں اور محافل ذکر ونعت منعقد کروانے کابھی اہتمام کیاجارہاہے

اسلا می تعلیمات