اسلام اور پاکستان

اسلام اور پاکستان کوشدید خطرات سے بچانے میں اپنا بھرپور کرداراداکریں۔

مارچ 2012کو ہفتہ وار فقراء کی تربیتی نشست میں صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایا کہ جوسیاسی جماعتیں اپنے جھوٹے وعدوں اور نعروں سے عوام کولالچ اوردھوکہ دیکر لوٹ رہے ہیں،روٹی ،کپڑا اور مکان تو چھین چکے ہیں پھر بھی حکومت کررہے ہیں ۔کیا ان حکومتوں نے پاکستان اور امت محمدیہ ؐ کوکوئی دنیا میں بلند مقام دے دیا ہے؟ ہمیں ان لٹیروں کوروکنا ہوگا ،حرام موت سے شہادت کی موت بہترہے ۔ حکومت صحیح فیصلے کرے توہم پورے پاکستان کوتقویت دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ان کرپٹ لوگوں نے چند ٹکوں کے لالچ میں نہ صرف عوام بلکہ پاکستان کومشکلات کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ آپ اپنے ضمیر کوبیدار کریں اور خواب غفلت سے اٹھیں ۔ اسلام اور پاکستان کوشدید خطرات سے بچانے میں اپنا بھرپور کرداراداکریں ۔اس تباہی اور بربادی میں جہاں سیاسی قائدین کاقصورہے وہاں عوام برابر کی ذمہ دارہے کہ انہوں نے خودہی ان لوگوں کوووٹ دیکر اپنالیڈر منتخب کیا ہے ۔آپ نے مزید فرمایا کہ اب مجاہد اور باایمان لوگوں کی ضرورت ہے ۔ عوام کواپنے ذاتی مفادات کوچھوڑ کرجذبہ ایمانی سے ملکی مفادات کی خاطر متحد ہوجاناچاہیے تاریخ گواہ ہے کہ انسانیت کوبچانے میں مخلص لوگوں نے ہی اہم کرداراداکیا ہے اب محب وطن لوگوں کومیدان عمل میں آنا ہوگا اور سسکتی ہوئی انسانیت اور امت محمدیہ ؐ کے دکھوں کامداواکرناہوگا ۔

اسلا می تعلیمات