سید الشہداء امام عالی مقام سیدناامام حسینؓ

سید الشہداء امام عالی مقام سیدناامام حسینؓ نے قیامت تک کیلئے اسلام کوزندہ وجاوید کردیا ۔

دسمبر 2011کو لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ سیمینار ’’حسینؓ رب کے حسینؓ سب کے‘‘میں صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایاکہ سید الشہدا ء امام عالی مقام سیدنا امام حسینؓ نے قیامت تک کے لئے اسلام کوزندہ وجاوید کردیا ہے ،چودہ سوسال گزرنے کے باوجود طاغوتی طاقتیں اسلام کیخلاف سازشیں کرتی آرہی ہیں لیکن اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل نہ کرسکیں اورنہ کرسکیں گی کیونکہ آل رسول پاک واہلبیت اطہارؓ کے پاک خون سے اسلام کی آبیار ی ہوئی ہے اس کو جتنا ہی دبایاجائیگا اتنی ہی شدت سے اس کوعروج ملتاجائیگا۔دور حاضر میں بھی اسلام دشمن عناصر اسلام کیخلاف گھناؤنی سازشیں کرنے میں مصروف ہیں ۔ہمیں نواسہ رسول،جگر گوشہء بتولؓ کی پاکیزہ سیرت وکردار اور تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ طاغوتی طاقتوں کیخلاف کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں۔سیمینار کے اختتام پر اسلام او رپاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعامانگی گئی اور لنگر حسینیؓ کابھی وسیع پیمانے پر اہتمام کیاگی

اسلا می تعلیمات