سیدالانبیاء ؐ سے عشق ومحبت

سیدالانبیاء ؐ سے عشق ومحبت کااظہار کرنا ہی ایمان کی نشانی ہے

فروری2012کو آستانہ عالیہ سے نکالی گئی میلادریلی میں صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایا کہ ماہ ربیع الاول شریف وہ مقد س مہینہ ہے جس میں وجہ تخلیق کائنات سیدالانبیا حضور نبی کریم روف الرحیم ؐ کی ولادت باسعادت ہوئی ۔تمام امت مسلمہ پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں اپنے آقا ومولا ؐکی ولادت باسعادت کاجشن مناتے ہیں اور یہ سلسلہ اسی طرح تاقیامت چلتارہیگا۔آپؐ سے عشق ومحبت کااظہار کرناہی ایمان کی نشانی ہے۔آپ نے مزید فرمایا کہ جولوگ اپنے گھروں ،گلی محلوں کوسجاتے ہیں درحقیقت یہ اپنے آقا ومولا ؐسے عشق ومحبت کااظہار ہے اور جو اپنے نبی ؐسے عشق ومحبت کرتاہے حقیقت میں وہی اللہ سے محبت کرتاہے۔

اسلا می تعلیمات