سیدنا عمر فاروق اعظمؓ اور دین اسلام

سیدنا عمر فاروق اعظمؓ کے شاندار کارناموں سے دین اسلام کو تاریخ ساز فروغ اور استحکام نصیب ہوا۔

نومبر2012کو لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ محفل پاک میں صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایا کہ’’جنہیں ماؤں نے آزاد جنم دیاہے انہیں غلام بنانے کا تمہیں کوئی اختیار نہیں ‘‘یہ اس تاریخ ساز شخصیت کافرمان مبارک ہے جن کو’’مرادِ رسولؐ،دعائے رسول ؐ،فاتح روم وایران اور امیر المومنین جیسے عظیم المرتبت القابات عطافرماگئے ۔آپؓ کے تاریخ سازکارناموں سے دین اسلام کوایسا فروغ اور استحکام ملا جوقیامت تک کے لئے مثالی حیثیت رکھتے ہیں۔آپؓ وہ عظیم المرتبت ہستی ہیں جن کے بارے میں فرمان رسول ؐہے کہ ’’جس نے عمرؓ کو محبوب رکھا اس نے مجھے محبوب رکھا،جس نے عمرؓ سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا‘‘ عشرہ مبشرہ اور امیر المومنین جیسے لازوال مراتب سے نوازے گئے۔آپ نے مزید فرمایا کہ سیدنافاروق اعظمؓ کادورخلافت فلاح انسانیت اورعدل وانصاف کے لحاظ سے بھی ایک مثالی دور کہلاتاہے۔آپؓ کی تعلیما ت پر عمل کرنے سے ہمارا معاشرہ بھی ایک مثالی معاشرہ بن سکتاہے۔آپؓ کااندازِ حکمرانی ،حکمرانوں کیلئے بھی مشعل راہ ہے کیونکہ آپؓ نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ایسی ایسی گرانقدر اصلاحات فرمائیں جن سے نہ صرف اسلامی حکومت کواستحکام ملا بلکہ رعایا کوبھی امن وسلامتی اور خوشحالی نصیب ہوئی ۔
مذاہب عالم میں ’’اسلام ‘‘اللہ جل شانہ کاپسندیدہ مذہب ہے

اسلا می تعلیمات