اثرات دور ہوگئے 

محمد اعظم نقشبندی (جناح ٹاؤن صادق آباد) بتاتے ہیں کہ میرے بچے پر کسی نے موکلات وغیرہ چھوڑ دیئے تھے۔ وہ بچے کو بے حد اذیت دیتے تھے۔ بچہ اکثر بے ہوش ہو کر گر جاتا۔ میں اپنے بچے کو مختلف عاملوں اور پیروں کے پاس لے کر گیا۔ مگر کچھ فرق نہ پڑا بلکہ الٹا تکلیف بڑھ جاتی۔ تقریباً 40دن اس تکلیف میں مبتلا رہا پھر میں اپنے بیٹے کو صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے نامزدہ کردہ امیر حلقہ صادق آباد نور الحسن نقشبندی کے پاس لیکر گیا۔ انہوں نے دم کیا۔ دم کرنے کے بعد دو تین دن بچہ ٹھیک رہا پھر میں نے دوبارہ نور الحسن نقشبندی کو فون کر کے بلایا تو بچہ کیا دیکھتا ہے کہ جو بھی موکلات وغیرہ تھے وہ کہنے لگے کہ بھاگو اب لاثانی سرکار کا غلام آگیا ہے۔ بچہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔ پھر کچھ دن بعد ہم بچے کو نور الحسن نقشبندی کے ساتھ کار میں آستانہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ فیصل آباد شریف لے کر جارہے تھے تو راستے میں کبیر والا سے آگے نمازِ فجر کے بعد موکلات نے ڈرائیور کی نظر بندی کردی اور گاڑی کی ٹکر ٹرک کے ساتھ ہونے ہی لگی تھی کہ نور الحسن نقشبندی نے فوراً صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کا نعرہ لگایا تو ڈرائیور کی نظر بندی ختم ہوگئی اور اس نے فوراً گاڑی کا اسٹیئرنگ ایک طرف کو موڑ دیا تو گاڑی ٹرک سے بچ کر درخت سے ٹکرا گئی اور اس کے بعد گاڑی پھر روڈ پر آگئی۔ مرشد لجپال کے کرم سے تمام لوگ بالکل محفوظ رہے۔ بچہ بے ہوش ہوگیا۔ نور الحسن نقشبندی نے فوراً بچے کو دم کیا تو تمام موکلات بھاگ گئے۔ یہ موکلات کہتے تھے کہ تو ہمیں بہت تکلیف دیتا ہے ہم تیرا بھی نقصان کریں گے۔ ہم نے اس بچے کو اور تم سب کو مارنے کی بہت کوشش کی ہے مگر تم سب اپنے مرشد (لاثانی سرکار صاحب) کے کرم سے بچ جاتے ہو۔ اس کے بعد ہم آستانہ عالیہ پر جاپہنچے۔ مرشد کریم صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کی زیارت ہوئی تو آپ سرکار کی بارگاہ میں عرض کی اور دم و دعا کروانے کے بعد واپس صادق آباد آگئے۔ تین چار دن کے بعد پھر ان موکلات نے حملہ کرنے کی کوشش کی تو ہم نے نور الحسن نقشبندی سے فون پر بات کی تو انہوں نے کہا کہ میرے مرشد بڑے لجپال ہیں اب دوبارہ اس بچے پر حملہ نہیں ہوگا اور اس کو کسی کے پاس لے کر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور الحمد اللہ اب بچہ بالکل ٹھیک ہے۔ یہ سب میرے مرشد کاکرم ہے۔ 

جادو کے اثرات ختم ہو گئے