جادو کے اثرات دور ہوگئے

سونیا صاحبہ (سیالکوٹ) بتاتی ہیں کہ یہ بات بیعت ہونے سے پہلے کی ہے کہ ایک دن میں اپنے شوہر کے ساتھ اپنی امی کے گھر جا رہی تھی۔ میں اور میرے شوہر موٹرسائیکل پر جارہے تھے۔ راستے میں ایک قبرستان تھا جب ہم قبرستان کے پاس سے گزر رہے تھے تو اس وقت میرے سَر پر دوپٹہ نہیں تھا۔ قبرستان کے قریب 3 ہندو رہتے تھے۔ انہوں نے مجھے دیکھا اور مجھ پر کوئی چیز پھینک دی۔جس کے بعد میرے ہاتھ پائوں الٹے ہوجاتے تھے ۔ جب نماز کیلئے وضو کرتی یا نماز پڑھتی تھی تو میں خودبخود نیچے گر جاتی تھی جسکی وجہ سے میرے 3 دانت بھی ہل گئے اور ایک مرتبہ بازو بھی نیچے گر کرٹوٹ چکا تھا۔ رات کے وقت جب میں سوتی تو مجھے ان کے منتر پڑھنے کی آوازیں آتی اور مجھے نظر آتا تھا کہ وہ جادو کے ذریعے مجھ پر وار کررہے ہیں۔ صبح جب میں اٹھتی تو میرے جسم پر عجیب سے نشانات پڑے ہوتے تھے۔ میں نے کافی جگہوں سے دم کروایا مگر وہ  پیسے ہی لیتے رہتے تھے اور مجھے کہیں سے آرام نہیں مل رہا تھا۔ پورے 9 ماہ میرے ساتھ یہ معاملہ ہی چلتا رہا۔
    پھر میرے ابو نے مجھے کہا کہ میں تمہیں اپنے پیرو مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے پاس فیصل آباد شریف لے کر جاتا ہوں اور انشاء اللہ وہاں سے تمہیں ضرور شفاء ملے گی۔ جب ہم آستانہ عالیہ فیصل آباد شریف آئے تو میں نے خواتین سے دم کروایا اور اسکے بعد قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب سے دعا کروائی۔  سرکار صاحب نے مجھے سر پر دوپٹہ رکھنے کا کہا اور نماز کی پابندی کرنے کا بھی حکم دیا۔ واپسی پر آستانہ عالیہ سے زعفران کے نقش بھی لئے جو کہ میں نے گھر آکر استعمال کئے تو اس کے بعد مجھے مکمل شفاء ہوگئی اور اب سرکار صاحب کے کرم سے جادو کے اثرات دور ہوچکے ہیں۔

جادو کے اثرات ختم ہو گئے