اثرات دور ہوگئے

   پیر بہن (عالم چوک گوجرانوالہ )بتاتی ہیں کہ مجھے اثرات کا مسئلہ تھا۔ میں نے پہلے بھی بہت جگہوں سے دم کروایا تھا اور وہاں ہمارے بہت سے پیسے بھی ضائع ہوئے۔ ہمارے علاقے میں جب مجھے لاثانی سرکار صاحب کا پتہ چلا کہ یہاں ہر مسئلہ حل ہوتا ہے تو میرے دل میں بھی آستانہ عالیہ جانے کی تمنا پیدا ہوئی۔ جب میں نے آستانہ عالیہ حاضری دی تو اس وقت مجھ پر اثرات کا بہت تیز اثر تھا۔ میں نے جب آستانہ عالیہ پر آکر دم کروایا تو اثرات کم ہوگئے اور زعفران کے نقش بھی استعمال کئے  تو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب مجھے مکمل آرام ہے۔بیشک یہ سب میرے مرشد کا کرم ہے۔

جادو کے اثرات ختم ہو گئے