جنات کا سایہ دور ہوگیا

فیصل آباد شریف سے ایک پیر بہن بیان کرتی ہیں کہ وہ پہلے سرکار جی کی بیعت نہیں تھیں ان کی امی بیعت تھیں اور اُن کے گھر سرکار جی کی تصویر مبارک لگی ہوئی تھی۔ لیکن وہ سرکار جی سے عقیدت و محبت رکھتی تھیں۔ ایک رات مجھ پر جنات کے سایہ کا بہت زیادہ غلبہ ہوگیا تھا۔ انہوں نے مجھے مارنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے میری طبیعت بہت خراب ہوگئی تھی۔ مجھے بہت خوف محسوس ہورہا تھا، صبح تین بجے کی طبیعت خراب تھی اور رات کے تین بج چکے تھے۔ ہمارے گھر روضہ مبارک اور خانہ کعبہ کی تصویر لگی ہوئی تھی میں اس کی طرف دیکھ کر بہت روئی کہ یااللہ مجھ پر کرم فرما۔ جب میں لیٹی تو مجھے مشاہدہ ہوا کہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب ہمارے کمرے میں روحانی طور پر تشریف فرما ہیں۔ پھر آپ سرکار میرے پاس تشریف لے کر آتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ تمہیں کیا ہوا ہے؟ تو میں نے عرض کی کہ سرکار جی میری طبیعت بہت زیادہ خراب ہے۔ آپ سرکار صاحب نے فرمایا تم سو جاؤ تو میں نے عرض کی کہ حضور میری طبیعت صبح تین بجے سے خراب ہے جسکی وجہ سے مجھے نیند نہیں آرہی۔ تو آپ نے فرمایا کہ تم سو جاؤ ۔پھر میں کیا مشاہدہ کرتی ہوں کہ آپ سرکار نے اپنے دست مبارک میرے سر میں داخل کیے اور جو جنات مجھے تنگ کر رہے تھے آپ نے انہیں پکڑ کر باہر نکالا۔ اور آپ نے جنات کو فرمایا کہ تم اسے کیوں تنگ کر رہے ہو۔ اسکے بعد جب میں صبح اٹھی تو میری طبیعت بالکل ٹھیک تھی۔ یہ سب میرے مرشد کا کرم ہے کہ جنہوں نے دستگیری فرما کر مجھے شفا عطاء فرمائی۔

جادو کے اثرات ختم ہو گئے